اپنی آنے والی زندگی کو اسلام کی راہ میں وقف کرناچاہتی ہیں


لاہور( نیوز ڈیسک) معروف اداکار فیروز خان نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا،اس کے بعد شوبز میں ہی کام کرنے والی ان کی بہن دعا ملک نے بھی شوبز کو خیرآباد کہنے کا اشارہ دیا ہے۔ اداکارہ نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ اپنی آنے

والی زندگی کو اسلام کی راہ میں وقف کرناچاہتی ہیں اور انہیں امید ہے کہ بھائی فیروز خان اور ان کے اعلان کے بعد بہت جلد ان کی بہن اداکارہ حمائمہ ملک بھی ایسا ہی اعلان کریں گی۔انہوں نے کہا کہ ان سب بہن بھائیوں کی زندگی کو بدلنے میں مولانا طارق جمیل نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد فیروز خان کی طرح ایک ٹویٹ میری طرف سے بھی آنے والی ہے جس کے بعد اگلی باری حمائمہ ملک کی ہو گی۔دعا ملک کا کہنا ہے کہ فیروز خان کے شوبز چھوڑنے کے فیصلے میں سب سے زیادہ اثر و رسوخ اللہ کی ذات کا ہےاور اب ہمارا روحانیت سے ایک گہرا تعلق ہو گیا ہے۔جس کی وجہ یہ ہے کہ ہم تمام بہن بھائی سیلف میڈ ہیں،ہم سونے کا چمچ لے کر پیدا نہیں ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ مخلوق سے اصل محبت سمجھ نہیں آتی تو پتہ چلتا ہے کہ حقیقی محبت کیا ہے۔دعا ملک سے سوال کیا گیا ہے کہ بہت سے لوگوں کو یہ بھی کہنا ہے کہ جب آپ لوگ شوبز چھوڑ ریں گے تو اپنی زندگی کا گزر بسر کیسے کریں گے۔جس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیسا کہ مولا علی نے کہا کہ اس چڑیا کی طرح زندگی گزارو جو رات میں منہ میں اگلے دن کے لیے اناج کا دانہ لے کر نہیں سوتے،اور اللہ اس چڑیا کو کس طرح زندگی رکھتا ہے ہم ابھی اس چڑیا کی طرح ہی زندگی گزار لیں گے۔واضح رہے کہ اداکار فیروز خان نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا ، ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ میڈیا پر صرف دین اسلام کی تبلیغ سے متعلق ہی کام کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف نوجوان اداکار فیروز خان نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا ہے۔ اداکار حمائمہ ملک نے کہاکہ وہ بھائی اداکار فیروزخان کے فیصلے کی قدر کرتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ اداکار فیروزخان کے شوبز چھوڑ دینے پر بہت خوش ہیں اور یہ ان کی فیملی کی خوش قسمتی ہے کہ وہ ان کے گھر کے فرد نے صراط مستقیم کو چنا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا بھائی قابل فخر ہے ۔ یاد رہے اداکارہ فیروزخان نے حال ہی میں شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی آنے والی زندگی دینی خدمات کے لئے وقف کرنا چاہتے ہیں۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
گورنر سٹیٹ بینک کے پر کاٹنے کی تیاری
رقوم کی تقسیم کل سے شروع کر دی جائے گی
پاکستان میں تیل کے بحران کا خدشہ
چینی بحران رپورٹ پر وفاقی کابینہ کے اہم وزراء آپس میں لڑپڑے
عمران خان کوتحقیقات رکوانے کیلئےکس ذرائع سے پیغامات بھیجے گئے
تحریک انصاف کے تنظیمی عہدیداروں کے حوالے سے بھی اہم تبدیلیوں کا امکان

تازہ ترین ویڈیو
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
میرا کرونا ، میری مرضی
اگر ملک لاک ڈائون نہ ہوا تو پھر کیا ہو سکتا ہے ؟ جاوید چودھری کے ہوشربا انکشافات
ڈاکٹر لی وین لیانگ دنیا کے پہلے طبی ماہر تھے جنہوں نے نوول کرونا دریافت کیا
وبائیں اللہ کیوں نازل کرتاہے،جاوید چوہدی کی خاص تحریر
عورت کو سمجھنا دنیا کا سب سے مشکل کام ہے

دلچسپ و عجیب
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
error: Content is protected !!