رونا کے باوجود پاکستانیوں کی آنکھوں میں صرف اللہ کا خوف دیکھا ۔۔۔ ڈیرین سیمی کاجاتے جاتے دبنگ پیغام


لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرین سیمی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باوجود پاکستان میں ہونے والی پی ایس ایل کامیاب ترین لیگ ثابت ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پی ایس ایل کی منسوخی کے اعلان کے بعد غیرملکی کھلاڑیوں کا وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی بھی وطن واپس لوٹ گئے تاہم واپسی سے قبل انہوں نے پاکستانیوں کے نام ایک پیغام جاری کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پشاور زلمی کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ کورونا وائرس کے باوجود پہلی بار پاکستان میں ہونے والی پی ایس ایل کامیاب ترین لیگ ثابت ہوئی، میں پشاور زلمی فیملی کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ڈیرن سیمی نے پاکستانیوں سے درخواست کی کہ وہ وائرس سے اپنی حفاظت کریں اور آپ سے پھر ملاقات ہوگی۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ملتوی ہونے کے بعد پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی سمیت تمام فرنچائز کے کرکٹرز وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں جبکہ معین علی اور عمران طاہر کل تک چلے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے خدشات کی وجہ سے ملتوی ہونے والی لیگ کے بعد پی سی بی حکام اور فرنچائز نے کرکٹرز کو گھر اور وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت گزشتہ رات سے غیرملکی کھلاڑیوں کی روانگی شروع کی گئی۔ آل راؤنڈر ڈیرن سیمی نے تو ماسک کے ساتھ ٹوئٹر پیغام میں پی ایس ایل کی خوشگوار یادوں کے ساتھ ’گڈ بائے‘ کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا کے باوجود پی ایس ایل میچز کا انعقاد پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، پشاور زلمی فیملی کا حصہ بننے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے تمام پاکستانیوں کو بھی ان خوبصورت الفاظ کے ساتھ الوداع کہا کہ ‘دوبارہ ملنے تک اپنا خیال رکھیں۔‘پشاور زلمی اور پاکستان میں ٹیموں کے سپورٹ سٹاف، میچ ریفریز سمیت پروڈکشن کمپنی کے حکام کی روانگی بھی جاری ہے، ملتان سلطانز کے معین علی آج رات جبکہ عمران طاہر کل چلے جائیں گے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
گورنر سٹیٹ بینک کے پر کاٹنے کی تیاری
رقوم کی تقسیم کل سے شروع کر دی جائے گی
پاکستان میں تیل کے بحران کا خدشہ
چینی بحران رپورٹ پر وفاقی کابینہ کے اہم وزراء آپس میں لڑپڑے
عمران خان کوتحقیقات رکوانے کیلئےکس ذرائع سے پیغامات بھیجے گئے
تحریک انصاف کے تنظیمی عہدیداروں کے حوالے سے بھی اہم تبدیلیوں کا امکان

تازہ ترین ویڈیو
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
میرا کرونا ، میری مرضی
اگر ملک لاک ڈائون نہ ہوا تو پھر کیا ہو سکتا ہے ؟ جاوید چودھری کے ہوشربا انکشافات
ڈاکٹر لی وین لیانگ دنیا کے پہلے طبی ماہر تھے جنہوں نے نوول کرونا دریافت کیا
وبائیں اللہ کیوں نازل کرتاہے،جاوید چوہدی کی خاص تحریر
عورت کو سمجھنا دنیا کا سب سے مشکل کام ہے

دلچسپ و عجیب
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
error: Content is protected !!