اب وقت ہے کہ ہم ایک اچھی قوم بن کر دکھائیں


اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے مختلف علاقوں میں راشن کی تقسیم شروع کر دی۔ٹویٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ اب وقت ہے کہ ہم ایک اچھی قوم بن کر دکھائیں، لوگوں کی مدد کریں اور اسلام کے اصولوں پر عمل کریں،ملک میں اس وقت مشکل حالات ہیں اور 20فیصد طبقے نے اپنے گھروں میں راشن جمع کرنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشیا مہنگی ہونے کی وجہ سے غریب طبقے کیلئے سامان کا حصول مشکل ہوگیا ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث مزدور طبقے کا روزگار متاثر ہوگیا،جن کیلئے راشن کا انتظام کیا گیا ہے۔شاہد آفریدی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم پر ذرا بھی مشکل وقت آتا ہے تو صاحب استطاعت طبقہ مارکیٹوں سے چیزیں خرید کر اپنے گھروں میں جمع کر لیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اب غریب آدمی مارکیٹ جاتا ہے تو اسے ایک سینیٹائزر اور ماسک تک نہیں مل رہا کیونکہ ہم بڑے لوگوں نے یہ ساری چیزیں گھروں میں جمع کر لی ہیں۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
گرمیوں میں کے الیکٹرک کا شارٹ فال 600 میگاواٹ سے زیادہ ہوگا
ہم معاشرے کے کسی طبقے کو عالمی وبا کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے متحمل نہیں ہوسکتے
عالمی بینک پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر دے گا
پاکستان میں لاک ڈائون کی مدت میں اضافہ
سرد جنگ کے حریفوں کے اختلافات ختم
پاکستان میں پایا جانے والا کرونا وائرس چیناور پوری دنیا کے کرونا وائرس سے مختلف نکلا

تازہ ترین ویڈیو
اگر ملک لاک ڈائون نہ ہوا تو پھر کیا ہو سکتا ہے ؟ جاوید چودھری کے ہوشربا انکشافات
ڈاکٹر لی وین لیانگ دنیا کے پہلے طبی ماہر تھے جنہوں نے نوول کرونا دریافت کیا
وبائیں اللہ کیوں نازل کرتاہے،جاوید چوہدی کی خاص تحریر
عورت کو سمجھنا دنیا کا سب سے مشکل کام ہے
پانچ ایسی چیزیں ہیں جو وہ آپ کو کبھی بھی صحیح نہیں بتائے گی

دلچسپ و عجیب
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
ماضی میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے بارے میں کیا کہتے تھے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
error: Content is protected !!