انتہائی شاندار ماہانہ ڈیٹا آفر متعارف


کراچی(این این آئی) پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد اب سماجی فاصلے یقینی بنانے کے لئے گھروں میں مقیم ہے اور گھروں سے ہی دفتری امور کی انجام دہی میں مصروف ہے۔ اس سلسلے میں موثر اور بلاتعطل موبائل رابطوں کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ اس بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیش نظر یوفون نے اپنے صارفین کے لئے ایک منفرد اقدام کا اعلان کیا ہے

تصویر پر کلک کر کے مکمل خبر پڑھیں

اور لوگوں کی مدد کے لئے سپر انٹرنیٹ پلس کے نام سے ماہانہ آفر متعارف کرادی ہے۔ اس اقدام کی بدولت لوگ ہفتہ وار چارج کرنے کی زحمت سے بچ سکیں گے، مہینہ بھر پوری دنیا سے کنیکٹڈ رہیں گے اور گھر سے ہی دفتری امور سرانجام دے سکیں گے۔ یہ ماہانہ پیکیج 499 روپے میں دستیاب ہے جس میں مجموعی طور پر 13GBڈیٹا حاصل ہوگا ۔ اس میں 8GBانٹرنیٹ کے ساتھ 5GBڈیٹا پاکستان بھر میں واٹس ایپ کیلئے بھی میسر ہوگا۔ واٹس ایپ آفر کے ذریعے گھر سے کام کرنے والے افراد کو دور دراز علاقوں میں رابطے اور معلومات کے تبادلے میں آسانی ہوگی۔ صارفین اس آفر کو گھر بیٹھے *290# ڈائل کرکے سبسکرائب کرسکتے ہیں۔ نہ صرف یہ بلکہ اس مشکل وقت میں صارفین یوپیسہ کو اپنے موبائل اور فنانشل ٹرانزیکشنز کے لئے بھی باآسانی استعمال کرسکتے ہیں اور وہ بلامعاوضہ بیلنس کا ری چارج، یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی کے ساتھ دوسرے بینک اکاؤنٹس (IBFT) میں فنڈز بھی ٹرانسفر کرسکتے ہیں۔ ری چارج میں سہولت اور آسانی کو یقینی بنانے کے لئے مختلف آن لائن چینلز بشمول یو پیسہ، مائی یوفون ایپ اور کریڈٹ / ڈیبٹ کارڈز بھی دستیاب ہیں۔ مائی یوفون ایپ یا www.ufone.com کے ذریعے کریڈٹ / ڈیبٹ کارڈ کے ساتھ کسی بھی ری چارج پر 10 فیصد کا خصوصی ڈسکاؤنٹ حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ مزید یہ کہ اکاؤنٹس کو ایکسٹرنل چینل پارٹنرز کے ذریعے بھی ری چارج کیا جاسکتا ہے جس کی تفصیلات یوفون کے فیس بک پیجز پر دستیاب ہیں۔ اس اقدام کے ذریعے یوفون نے ایک بار پھر سماجی طور پر ذمہ دار ادارہ ہونے کا ثبوت دیا ہے جو آزمائش کی اس گھڑی میں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے مسلسل کام کررہا ہے۔ کمپنی نے ہمیشہ اپنے صارفین کو ترجیح دی ہے کیونکہ ہم انہیں یوفون کی فیملی کا حصہ سمجھتے ہیں ۔کمپنی اپنے معزز کسٹمرز کو سہولت فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ کم سے کم ریٹیلر کے پاس جائیں اور ان مشکل حالات میں ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سہولیات فر اہم کرنے کیلئے اقدامات کرتے رہیں گے کیونکہ یہ ہمارے وعدے ـ”تم ہی تو ہو” کی عکاسی کرتا ہے ۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
کرونا وائرس نے اسرائیل میں قیامت برپا کردی
چینی سائنسدانوں کوکو رونا وائرس کے خلاف جنگ میں اہم کامیابی مل گئی
گرمیوں میں کے الیکٹرک کا شارٹ فال 600 میگاواٹ سے زیادہ ہوگا
ہم معاشرے کے کسی طبقے کو عالمی وبا کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے متحمل نہیں ہوسکتے
عالمی بینک پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر دے گا
پاکستان میں لاک ڈائون کی مدت میں اضافہ

تازہ ترین ویڈیو
اگر ملک لاک ڈائون نہ ہوا تو پھر کیا ہو سکتا ہے ؟ جاوید چودھری کے ہوشربا انکشافات
ڈاکٹر لی وین لیانگ دنیا کے پہلے طبی ماہر تھے جنہوں نے نوول کرونا دریافت کیا
وبائیں اللہ کیوں نازل کرتاہے،جاوید چوہدی کی خاص تحریر
عورت کو سمجھنا دنیا کا سب سے مشکل کام ہے
پانچ ایسی چیزیں ہیں جو وہ آپ کو کبھی بھی صحیح نہیں بتائے گی

دلچسپ و عجیب
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
ماضی میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے بارے میں کیا کہتے تھے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
error: Content is protected !!