تمباکو کا استعمال دل اور سانس کے نظام کو تباہ کرتا ہے


راولپنڈی ( آن لائن )برطانوی ادارہ صحت کے مطابق تمباکو کا استعمال دل اور سانس کے نظام کو تباہ کرتا ہے جس کی وجہ سے تمباکو استعمال کرنے والے کرونا وائرس کا سب سے زیادہ شکار بن سکتے ہیں ۔کیلیفورنیا تمباکو کنٹرول ریسرچ کے پروفیسر سٹنٹن گلانٹز نے کہا کہ تمباکو نوشی نمونیا میں اضافہ کا باعث ہے جس کی وجہ سے کرونا وائرس کے شکار ہونے کا چانس کئی گناہ بڑھ جا تا ہے۔ امریکن نیشنل ہیلتھ ایسٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹرنورہ ولکوکا کہنا تھا کہ تمباکو کے استعمال سے انسان کی قوتِ مدافعت بہت کمزور ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے اس میں بیماریوں سے لڑنے کی طاقت بہت کم ہو جا تی ہے اور کرونا جسے خطرناک وائرس سے بچنا مشکل ہو جاتا ہے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن نے بتایا کہ پناہ پچھلے 36سالوں سے مخلوقِ خدا کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے اور اب پناہ بہت سے دوسرے اداروں کے ساتھ مل کر کرونا وائرس کے خلاف جہاد کر رہی ہے۔ اسی سلسلے میں پناہ نے زہر ہ نرسنگ ہوم کے ساتھ مل کر کرونا ہیلپ سنٹر قائم کر دیا ہے جہاں لوگوں کی مدد کے ساتھ ساتھ انہیں کرونا وائر س سے بچائو کے مطلق آگاہی فراہم کی جا رہی ہیں، ثناء اللہ گھمن نے کہا کہ سول سوسائٹی تو اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ میری وزیرِ اعظم سے اپیل ہے کہ آپ اپنے پاس کردہ سگریٹ اور شوگری مصنوعات پر ہیلتھ لیوی کے بل کو نافذالعمل کروائے جس سے حاصل ہونے والے 50 سے55 ارب روپے کرونا وائر س کی روک تھا م میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔سگریٹ اور شوگری ڈرنک انسانی زندگی کے لئے غیر ضروری اشیاء ہیںجن کو استعمال نہ کرنے سے انسانی زندگی پر کو ئی فرق نہیں پڑے گا بلکہ بیماریوں کی روک تھام میں مدد ملے گی اور گورنمنٹ کے صحت پر ہونے والے ا خراجا ت میں بھی خاطر خواہ کمی واقع ہو گی۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
گورنر سٹیٹ بینک کے پر کاٹنے کی تیاری
رقوم کی تقسیم کل سے شروع کر دی جائے گی
پاکستان میں تیل کے بحران کا خدشہ
چینی بحران رپورٹ پر وفاقی کابینہ کے اہم وزراء آپس میں لڑپڑے
عمران خان کوتحقیقات رکوانے کیلئےکس ذرائع سے پیغامات بھیجے گئے
تحریک انصاف کے تنظیمی عہدیداروں کے حوالے سے بھی اہم تبدیلیوں کا امکان

تازہ ترین ویڈیو
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
میرا کرونا ، میری مرضی
اگر ملک لاک ڈائون نہ ہوا تو پھر کیا ہو سکتا ہے ؟ جاوید چودھری کے ہوشربا انکشافات
ڈاکٹر لی وین لیانگ دنیا کے پہلے طبی ماہر تھے جنہوں نے نوول کرونا دریافت کیا
وبائیں اللہ کیوں نازل کرتاہے،جاوید چوہدی کی خاص تحریر
عورت کو سمجھنا دنیا کا سب سے مشکل کام ہے

دلچسپ و عجیب
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
error: Content is protected !!