برطانیہ کی آدھی آبادی کوروناوائرس کا شکار


لندن(نیوز ڈیسک) چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائر س نے اس وقت پوری دنیا میں اپنے قدم جمائے ہوئیے ہیں جس کے بعد اس کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 22ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 19ہزار کے قریب افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی ہلاکتوں اور متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔برطانیہ میں بھی کورونا وائرس نے اپنا خوف پھیلا یا ہوا ہے جس کےبعد ابھی تک بے شمار افراد اس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 422 ہو گئی ہے۔اسی دوران آکسفورڈیونیورسٹی کی جاری کردہ تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کی آدھی آبادی کورونا وائرس کا شکار ہے۔بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وسط جنوری میں پہنچا ، ابتداء میں رپور ٹ نہ کیا جا سکا۔چونکہ کورونا وائرس بروقت رپورٹ نہ کیا جا سکا، اس لئے اس کی تباہ کاریوں میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد اب اس کی آدھی آبادی اس سے متاثر ہو گئی ہے۔ یادرہے کہ گزشتہ روز بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کے بعد برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے برطانیہ بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا تھاجس کے بعد ملک بھر میں نیشنل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کے اعلان کے بعد ملک بھر میں 2 سے زائد لوگوں کے ایک جگہ پر کھڑے ہونے پر پابندی ہوگی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر اعظم نے ملک میں 3 ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھاجس پر عمل کیا جا رہا ہے۔ برطانوی وزیر اعظم نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ گھروں تک محدود رہیں اور انتہائی ضرورت کے تحت ہی باہر نکلیں۔مزید تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت دو سے زائد افراد کے گھر سے نکلنے پر پابندی ہوگی۔وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا تھاکہ ملک میں ایمرجنسی کی صورت حال ہے، گھر پر رہیں، ہم سب مل کر کورونا وائرس کو شکست دیں گے، اگر بہت زیادہ لوگ اکٹھے بیمار ہو گئے تو این ایچ ایس کے لیے مشکل ہو جائے گا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
گورنر سٹیٹ بینک کے پر کاٹنے کی تیاری
رقوم کی تقسیم کل سے شروع کر دی جائے گی
پاکستان میں تیل کے بحران کا خدشہ
چینی بحران رپورٹ پر وفاقی کابینہ کے اہم وزراء آپس میں لڑپڑے
عمران خان کوتحقیقات رکوانے کیلئےکس ذرائع سے پیغامات بھیجے گئے
تحریک انصاف کے تنظیمی عہدیداروں کے حوالے سے بھی اہم تبدیلیوں کا امکان

تازہ ترین ویڈیو
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
میرا کرونا ، میری مرضی
اگر ملک لاک ڈائون نہ ہوا تو پھر کیا ہو سکتا ہے ؟ جاوید چودھری کے ہوشربا انکشافات
ڈاکٹر لی وین لیانگ دنیا کے پہلے طبی ماہر تھے جنہوں نے نوول کرونا دریافت کیا
وبائیں اللہ کیوں نازل کرتاہے،جاوید چوہدی کی خاص تحریر
عورت کو سمجھنا دنیا کا سب سے مشکل کام ہے

دلچسپ و عجیب
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
error: Content is protected !!