ماضی میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے بارے میں کیا کہتے تھے


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آج تحریک انصاف کا 22 واں یوم تاسیس، اس جماعت نے 25 اپریل 1996ءکولاہورمیں جنم لیا اور یہ آہستہ آہستہ چلتی ہوئی آج ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے‘ پارٹی نے 22 سال کے اس سفر میں کیا کھویا اور کیا پایا‘ ہم ماضی کو نہیں چھیڑتے‘ ہم بس آج کے اس دن کو لیتے ہیں جس میں آج پارٹی نے اس انقلابی ندیم افضل چن کو بھی شامل کر لیا جو ماضی میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے

بارے میں کیا کہتے تھے، عمران خان نے 22سال پہلے یہ پارٹی ندیم افضل چن اوررمیش کمار جیسے لوگوں کے خلاف بنائی تھی لیکن آج آپ پارٹی کو دیکھیں تو یہ پارٹی اس کے نظریاتی کارکن اور اس کا نظریہ تینوں ان دونوں پارٹیوں کے لوٹوں میں دفن ہو چکے ہیں اور ندیم افضل چن عمران خان کو بتا رہے ہیں، خان صاحب نظریاتی کارکنوں کو نہ بھولئے گا، شاید عمران خان ندیم افضل چن جیسے لوگوں کو تبدیلی سمجھتے ہیں‘ آپ سمجھیں‘ آپ کو پورا حق ہیلیکن یہ یاد رکھئے وہ لوگ جو اس پارٹی کے نہیں ہو سکے جس نے انہیں عزت دی‘ جس نے انہیں گم نامی کی زندگی سے نکال کر نیشنل لیول کا لیڈر بنایا‘ جس نے انہیں ایک بار ایم این اے بنایا‘ جس نے انہیں پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کا چیئرمین بنایا اور جس نے انہیں پیپلز پارٹی پنجاب کا سیکرٹری جنرل بنایا‘ یہ اگر اس پارٹی اس ماں کے نہیں ہو سکے تو یہ آپ کے کیسے ہوں گے اور کتنی دیر ہوں گے‘ خان صاحب جو لوگ اپنی پرانی پارٹی کو مشکل دور میں چھوڑ جائیں وہ سب کچھ ہو سکتے ہیں لیکن وہ وفادار اور قابل اعتبار نہیں ہو سکتے اور آپ 22 سال بعد ان بے اعتبار اور بے وفا لوگوں کو اپنے نظریاتی کارکنوں پر فوقیت دے کر وہی غلطی کر رہے ہیں جو آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف نے کی اور یہ آج ان لوگوں کی وجہ سے اس انجام کو پہنچ گئے‘ آپ اگر ندیم افضل چن کو تبدیلی سمجھتے ہیں تو پھر آپ مہربانی فرما کر میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری کو بھی پارٹی میں شامل کر لیں تاکہ تبدیلی اور انقلاب کی تدفین کا آخری فریضہ بھی ادا ہو جائے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔
بشکریہ جاوید چوہدری





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
گورنر سٹیٹ بینک کے پر کاٹنے کی تیاری
رقوم کی تقسیم کل سے شروع کر دی جائے گی
پاکستان میں تیل کے بحران کا خدشہ
چینی بحران رپورٹ پر وفاقی کابینہ کے اہم وزراء آپس میں لڑپڑے
عمران خان کوتحقیقات رکوانے کیلئےکس ذرائع سے پیغامات بھیجے گئے
تحریک انصاف کے تنظیمی عہدیداروں کے حوالے سے بھی اہم تبدیلیوں کا امکان

تازہ ترین ویڈیو
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
میرا کرونا ، میری مرضی
اگر ملک لاک ڈائون نہ ہوا تو پھر کیا ہو سکتا ہے ؟ جاوید چودھری کے ہوشربا انکشافات
ڈاکٹر لی وین لیانگ دنیا کے پہلے طبی ماہر تھے جنہوں نے نوول کرونا دریافت کیا
وبائیں اللہ کیوں نازل کرتاہے،جاوید چوہدی کی خاص تحریر
عورت کو سمجھنا دنیا کا سب سے مشکل کام ہے

دلچسپ و عجیب
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
error: Content is protected !!