حکومت نے گاڑیوں کے مزید گیارہ پلانٹ لگانے کی اجازت دی ہے


اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے بتایا گیا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے گاڑیوں کے مزید گیارہ پلانٹ لگانے کی اجازت دی ہے جس سے ملک میں ایک ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری آئے گی، گاڑیوں کی پیداوار کی شرح میں بتدریج بہتری آرہی ہے، عوام کو نئے پلانٹس

سے بہتر اور معیاری گاڑیاں حاصل ہوں گی اور پہلے سے موجود چند کمپنیوں کی اجارہ داری کا بھی خاتمہ ہوگا۔ قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شیخ فیاض الدین کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ ملک نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران حکومت میں صرف ایک آٹو موبائل پلانٹ لگا ہے۔ ہم نے گیارہ پلانٹ لگانے کی اجازت دی ہے اور اس سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی۔ دسمبر 2019ء میں 9 فیصد اس شعبہ میں نمو میں اضافہ ہوا ہے۔ ہنڈا کی پیداوار میں 120 فیصد اور انڈس موٹر کی پیداوار میں 72 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹو موبائل کا اچھا وقت آرہا ہے۔ ہنڈا سمیت صرف تین کمپنیوں کی اجارہ داری تھی اب یہ ختم ہو رہی ہے۔ اب لوگوں کو معیاری گاڑیاں ملیں گی۔ نفیسہ عنایت اللہ ملک کے سوال کا جواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ ملک نے بتایا کہ یونائیٹڈ موٹر،ایگل موٹر، کیا، ہنڈائی اور دیگر کئی کمپنیوں کو پلانٹ لگانے کی اجازت دی گئی ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
گورنر سٹیٹ بینک کے پر کاٹنے کی تیاری
رقوم کی تقسیم کل سے شروع کر دی جائے گی
پاکستان میں تیل کے بحران کا خدشہ
چینی بحران رپورٹ پر وفاقی کابینہ کے اہم وزراء آپس میں لڑپڑے
عمران خان کوتحقیقات رکوانے کیلئےکس ذرائع سے پیغامات بھیجے گئے
تحریک انصاف کے تنظیمی عہدیداروں کے حوالے سے بھی اہم تبدیلیوں کا امکان

تازہ ترین ویڈیو
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
میرا کرونا ، میری مرضی
اگر ملک لاک ڈائون نہ ہوا تو پھر کیا ہو سکتا ہے ؟ جاوید چودھری کے ہوشربا انکشافات
ڈاکٹر لی وین لیانگ دنیا کے پہلے طبی ماہر تھے جنہوں نے نوول کرونا دریافت کیا
وبائیں اللہ کیوں نازل کرتاہے،جاوید چوہدی کی خاص تحریر
عورت کو سمجھنا دنیا کا سب سے مشکل کام ہے

دلچسپ و عجیب
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
error: Content is protected !!