1 5

آئیسکو کی انکوائری رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات


اسلام آباد(آن لائن)آئیسکو میں سینکڑوں جعلی میٹرز،ٹرانسفارمرز،ایل ٹی وی کی خرید و فروخت سمیت دیگر میگا کرپشن پر پیپکو میں ہونیوالی انکوائری نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ایک سیٹ پر عرصہ5سے بیس سال تک بیٹھے ملازمین ہی کرپشن کی جڑ ہیں،ڈرائیور سے لیکر ڈائریکٹر ز تک سب کو تبدیل کر کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،انکوائری رپورٹ پر آئیسکو نے ابتدائی طور پر 112لائن مین،میٹرریڈرزو ڈرائیور تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آئیسکو میں اربوں روپے کی کرپشن پر ابتدائی طور پر پیپکو نے انکوائری رپورٹ جاری کی ہے جس میں انہوں نے آئیسکو اور وزارت کو کہا ہے کہ میگا کرپشن کی

اصل جڑ وہ لوگ ہیں جو کہ ملازمت پر بھرتی سے لیکر اب تک ایک ہی جگہ تعینات ہیں اور کرپشن کے خاتمہ کے لیے ضروری ہے کہ لائن مین،ڈرائیور سے لیکر ڈائریکٹر تک سب کو بتدیل کیا جائے۔رپورٹ کے نتیجہ میں آئیسکو حکام نے ابتدائی طور پر مورخہ 13اگست کے نوٹیفکیشن کے مطابق 112ملازمین کو تبدیل کر دیا گیا ہے جن میں سے لائن مین بشارت علی خان،وحید فاروق،اظہر محمود،محمد رفیع، مسکین علی شاہ، ریاست، فرحت عباس، ایم یعقوب، عظمت الہی، عطاالرحمن، سفیر اللہ، محمود، منیر،ضمیر، شاہد، ضیاء، مظلوم، شیراز، فضل، نیاز، عبدالحفیظ، محمد جان، ندیم اعوان، آصف، فرہاد، ناصر خان، فیصل

حیات، خلیل اللہ، عطاء اللہ، شاہد، صادق الرحمن، ذوالفقار احمد، گوہر، وسیم گوہر، وقاص، اسد، شفیق، راحت سمیت دیگر شامل ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ آئیسکو نے ہیڈ کوارٹر میں موجود افسران کو تحفظ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور انکے تبادلے نہیں کیے جائیں گے،دوسری جانب ایف آئی اے میں میگا کرپشن کے مقدمات کی زیر التوا انکوائریز کے خلاف بھی عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا گیا تاکہ ملک و قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
2 دن اتنے بجے تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
2 دن تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
5 3
اڑھائی سال میں 14ہزار ارب کا قرضہ
4 2
52 فیصد پاکستانی آبادی ہائی بلڈ پریشر کا شکار
موبائل اکاؤنٹ
مافیاز نے لوگوں کے موبائل اکاؤنٹ سے پیسے نکلوانے کا نیا طریقہ ڈھونڈلیا
چینی
ایک اور چینی اسکینڈل
ٹرمپ
50فیصد تعلیمی وظائف پاکستانی خواتین کو دئیے جائیں ٹرمپ

تازہ ترین ویڈیو
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
5 4
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں

دلچسپ و عجیب
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
11 6
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu