12

آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرزمیں عسکری قیادت کے اہم فیصلے


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)راجھستان سیکٹر میں بھارتی فوج کی غیر معمولی نقل و حرکت کا انکشاف، معروف صحافی صابر شاکر نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کی پاکستان کی سرحد کے ساتھ راجھستان سیکٹر میں غیر معمولی حرکت کی اطلاعات ملی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چینی فوج کے ہاتھوں لداخ میں مار کھانے کے بعد بھارت بری طرح بوکھلا گیا ہے۔

نیپال نے بھی بھارت کو آنکھیں دکھائی ہیں جس سے بھارت شدید اندرونی دباؤ کا شکار ہے۔ معروف صحافی نے کہا کہ بھارت اس صورتحال میں پاکستان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرکے اور کوئی جھوٹی کہانی تراش کر اپنی عوام کو بے وقوف بنانا چاہتا ہے۔صابر شاکر نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج بھارت کی کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے، پاکستان کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت اس تمام صورتحال سے آگاہ ہے۔ معروف صحافی نے کہا کہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں کئی اہم امور زیرغور آئے۔واضح رہے کہ اعلیٰ عسکری قیادت نے قومی سلامتی کے ادارے آئی ایس آئی کا دورہ کیا جہاں انہیں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ترجمان افواج پاکستان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف

کمیٹی جنرل ندیم رضا چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف نیول سٹاف ظفر محمود عباسی اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی جانب سے ادارے کی کارکردگی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ڈی جی آئی ایس آئی نے اعلیٰ عسکری قیادت کو آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹرز میں خوش آمدید کہتے ہوئے لائن آف کنٹرول اور مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر خصوصی بریفنگ دی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اورتینوں مسلح افواج کے سربراہان نے قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے حوالے سے آئی ایس آئی کی خدمات کو سراہا اور اس کی پیشہ ورانہ تیاریو ں پر مکمل اظہار اطمینان کیا۔ ذرائع کے مطابق شرکاء کو بتایاگیاکہ کس طرح بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم کابازار گرم کئے ہوئے ہے اور نہتے کشمیری حق خودارادیت کیلئے ان مظالم کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں پاکستان ان کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ عسکری قیادت کی جانب سے اس عزم کا اعادہ بھی کیاگیا کہ بھارت کی جانب سے

اگر کسی بھی قسم کی شر انگیزی لائن آف کنٹرول پر کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیاجائیگا اس حوالے سے خبردار کیاگیا کہ بھارت کے پہلے بھی جاسوس ڈرون گرائے ہیں اور اگر اب کسی بھی قسم کی جارحیت ہوتی ہے تو اس کابھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
عمران خان
عمران خان نے براڈ شیٹ کے ظفر نامی شخص سے ملاقات کا اعتراف کر لیا
ملازمین
ہزاروں سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
مفتی کفایت اللہ
مفتی کفایت اللہ کے خلاف آ رٹیکل 6 کے تحت مقدمے کے اندراج کا فیصلہ
مولانا فضل الرحمٰن
مولانا فضل الرحمان کی قطر اور دبئی میں جائیدادیں ہونے کا انکشاف
ندیم افضل چن
ندیم افضل چن نے اپنا عہدہ کیوں چھوڑا؟ بالاخر اصل وجہ سامنے آگئی
کشمالہ طارق
واقعی خواجہ آصف نے کشمالہ طارق کو 12 کروڑ دیئے

تازہ ترین ویڈیو
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
5 4
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں

دلچسپ و عجیب
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
11 6
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu