8 1

آن لائن کاروبار کرنیوالوں کی بھی شامت


کراچی (ویب ڈیسک)فری لانسنگ اور آن لائن کاروبار کرنیوالوں کی بھی شامت آگئی ، حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ا س شعبے میں خدمات فراہم کرنیوالوں کو دی گئی انکم ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ایکسپریس کے مطابق ایف بی آر حکام نے بھی اعتراف کیا کہ بیرون ملک مصنوعات اور خدمات فروخت کرنے والے ٹیکس ادا نہیں کررہے ہیں، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کریک ڈوان کا فیصلہ کرلیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا کہ اس

ضمن میں ایف بی آر کمشنر آف شور ٹیکس اور ڈائریکٹرجنرل انٹرنیشنل ٹیکس نے مشترکہ طورپر تحقیقات کا آغاز کردیا ، امریکی کمپنی Payoneer نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر ادائیگیاں کی ہیں اور ابتدائی تحقیقات کے دوران اس امر کی نشاندہی ہوئی کہ مذکورہ امریکی کمپنی نے 60 ارب روپے75ہزار سے زائد افراد کو ادا کیے ہیں اور ان میں سے 45ہزار سے زائد افراد پر ٹیکس عائد ہوتا ہے،رقم وصول کرنیوالوں میں12 ہزار سے زائد نان فائلرز ہیں۔ حکام نے بتایاہے کہ مذکورہ امریکی کمپنی میں اکاونٹ بنانے کے بعد مقامی موبائل بینک یا کمرشل بینک اکاو نٹ میں رقم منتقل ہورہی ہے اور ان معلومات کی بنیاد پرایف بی آر نے مذکورہ امر کمپنی کی رقم منتقل کرنے والے 27 بینکوں کو بھی تحقیقات میں شامل

کرلیا ہے اور ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔پروپاکستانی کے مطابق حکومت نے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2021ءمیں انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی ) کے شعبے میں خدمات فراہم کرنیوالوں کیلئے انکم ٹیکس کی چھوٹ ختم کردی ہے تاہم بل کے ڈرافٹ میں کہاگیا ہے کہ آئی ٹی سروسز اور آئی ٹی سے متعلقہ سروسز فراہم کرنیوالوں کو انکم ٹیکس ریٹرن جمع کراتے وقت 100فیصد ٹیکس کریڈٹ دیا جائے گا۔جن شعبوں میں ٹیکس کا 100فیصد کریڈٹ ملے گا، ان میں سافٹ ویئرڈیویلپمنٹ،

سافٹ ویئرمینٹیننس، سسٹم اینٹیگریشن، ویب ڈیزائننگ، ویب ڈیویلپمنٹ، ویب ہوسٹنگ ، نیٹ ورک ڈیزائن، کال سنٹر، ریموٹ مانیٹرنگ، گرافکس ڈیزائن، اکاؤنٹنگ سروسز، میڈیکل ٹرانسکرپشن، ایچ آر سروسز، ٹیلی میڈیسن سنٹر، ڈیٹا اینٹری آپریشنز، مقامی سطح پر تیار ہونیوالے ٹیلی وژن پروگرام اور انشورنس کلیم شامل ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us