1

آٹے کے تھیلے کی قیمتوں میں اچانک اضافہ کر دیا گیا


لاہور(این این آئی) بعض فلور ملوں نے آٹے کے تھیلے کی قیمت میں اچانک اضافہ کر دیا،20 کلو آتے کے تھیلے کی قیمت 805 سے بڑھا کر 875 روپے کردی گئی،فائن آٹے اور میدہ کی بوری کی قیمت بھی3800 روپے سے بڑھ کر 4300 روپے ہو گئی۔دوسری جانب محکمہ خوراک پنجاب نے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا فلور ملوں کو سرکاری گندم کا اجرا کا مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا ہے جبکہ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن اور محکمہ خوراک کے مابین گندم کی قیمت کے تناسب سے آٹے کی قیمت طے کرنے کے لئے اجلاس میں فیصلہ موخرکر دیا گیا ہے۔فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق مذاکرات میں طے پایا تھا کہ آئندہ چند روز میں سینئر وزیر اور ایسوسی ایشن کے مابین آٹے کے نئے نرخوں کا تعین کیا جائے گا۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے محکمہ خوراک پنجاب کو آگاہ کیا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ایک من گندم کی قیمت 1600روپے سے بڑھ گئی ہے اس کے مطابق آٹے کی قیمت مقررکی جائے کیونکہ زائد نرخوں پر گندم خرید کر سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی ممکن نہیں۔اس امر کا اظہار پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیرمین عاصم رضا احمد نے گزشتہ روز ڈائریکٹرفوڈ پنجاب سے ملاقات میں کیا۔اس موقع پر پنجاب کے چیئرمین عبدالرؤف مختار، سابق چیئرمین

میاں ریاض اور سابق سینئر وائس چیرمین حافظ احمد بھی موجود تھے۔فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا احمد نے کہا کہ حکومت کی جانب سے صوبے میں گندم کی نئی فصل کی نقل وحمل پر پابندی کے باعث اور فلور ملوں کے گندم کے سٹاک کو سرکاری تحویل میں لئے جانے کے باعث آٹے کی

صورتحال خراب ہوئی ہے اس وقت فلور ملوں کے پاس 72 گھنٹے کے لئے گندم کا سٹاک موجود نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر محکمہ خوراک پنجاب میں آٹے کی سرکاری قیمت کو برقرار رکھنا چاہتا ہے تو فلور ملوں کو سرکاری گندم کا اجرا ء کیا جائے جس کو محکمہ خوراک پنجاب نے ماننے سے انکار کر دیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us