2

ائیر ہوسٹس انعم کی والدہ کے نہ رکنے والے آنسوئوں سے رقت آمیز مناظر


لاہور(این این آئی) ائیر ہوسٹس انعم کی والدہ ابھی تک اپنی بیٹی کے حوالے سے کسی طرح کی افسوسناک خبر سننے کے لئے تیار نہیں اور ان کے نہ رکنے والے آنسوئوں سے انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ۔ انعم کی والدہ اور گھر والوں کا کہناہے کہ اس کا فہرست میں نام نہیں اور ابھی تک کچھ معلوم نہیں ۔ انعم کی والدہ نے روتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ روانگی سے قبل فون کرتی اور

پھر منزل پر پہنچ کر خیریت سے پہنچنے کا موبائل میسج ضرور کرتی تھی ۔ بیٹا صرف خیریت سے پہنچنے کا فون کر دے ۔ انہوں نے کہا کہ انعم زخمی ہے وہ گھر واپس آئے گی ، اللہ تعالیٰ سب کو صحت دے ۔انہوںنے کہاکہ انعم نے گزشتہ ہفتے امریکہ فلائٹ کینسل کی تھی وہ عید پاکستان میںمنانا چاہتی تھی ۔انعم کے والد اور دیگر اہل خانہ شناخت کیلئے کراچی پہنچ گئے ہیں ۔اس موقع پر انعم خان کے والد مسعود خان کا کہنا تھا انعم خان میری بیٹی نہیں بیٹا تھی، جب میں یا اس کی ماں بیمار ہوتی تھی تو وہ بیٹوں کی طرح ہمارا خیال رکھتی ، علاج کراتی ،چھوٹے بھائی اور دو چھوٹی بہنوں کا بھی خیال رکھتی ۔بھائی حمزہ کا کہنا تھا اس کو ابھی بھی بہن کے فون کا انتظار ہے ۔بد قسمت طیارے کے کپتان سجاد گل کی رہائشگاہ پر

بھی تعزیت کرنے آنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے ۔ سجاد گل کے والد حیات گل نے کہا کہ میر ابیٹا بہادر شخصیت کا مالک تھا، انجن فیل ہونے کے باوجود مسافروں کی جان بچانے کی سر توڑ کوششیں کیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us