shsh

اب پیچھے مڑ کر نہ دیکھنا، یہ سب کچھ کر ڈالو شہبازشریف نے اپنے بھائی اور بھتیجی کی گرفتاری کےبعد کارکنوں کو حکم دے ڈالا


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوںسے کہا ہے کہ 13جولائی کے کامیا ب معرکے کےبعداب انھیں ۲۵جولائی کے معرکے کوجیتنےکےلئے جان لڑا دینی چاہیے۔ ۔مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائشگاہ 96ایچ ماڈل ٹاؤن میں پارٹی کے

مرکزی رہنماؤں کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق ،احسن اقبال ،امیر مقام، مشاہد اللہ خان ،سلیم ضیا، مشاہد حسین سید، مریم اورنگزیب،رانا تنویر حسین ،وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان سمیت دیگر شریک ہوئے ۔ اجلاس میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والوں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ اجلاس کے شرکاء نے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کے استقبال کیلئے ریلی کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس جذبے کو 25جولائی تک بر قرا ررکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ شہباز شریف کا کہنا تھاکہ تمام امیدوارن اپنی انتخابی مہم پر بھرپور توجہ مرکوز کریں اور اس میں مزید تیزی لائی جائے ۔ مسلم لیگ (ن) نے 13جولائی کا معرکہ اپنے نام کیا اب 25 جولائی کا انتخاب جیتنا ہے اور اس کیلئے ہر شخص کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا ۔ شہباز شریف نے ہدایات دیں کہ امیدوار کارکنوں اور سپورٹروں کو 25جولائی کو گھروں سے نکال کر پولنگ اسٹیشن تک لانے کیلئے بھرپور حکمت عملی مرتب کریں اور اس میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی

مریم نواز کی وطن واپسی اور گرفتاری کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی او ر فیصلہ کیا گیا کہ غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف ہر سطح پر قانونی جنگ لڑیں گے ۔ اجلاس میں نگران حکومت کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us