4

اب کشمیر جلد آزاد ہوگا


لاہور (آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما مشاہد اللہ خان نے کہا کہ بھارت لداخ کھو چکا ہے اور انشاء اللہ کشمیر بھی جلد آزاد ہو جائے گا،عمران خان سیاسی میں صرف کٹھ پتلی کی حیثیت رکھتے ہیں اس کو صرف وزیر اعظم بننے کا شوق تھا،عوامی مسائل سے ان کو کوئی غرض نہیں ہے، تحریک انصاف نے

سیاست میں جھوٹ اور الزامات کی بنیاد رکھی جس سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوا ہے،مسلم لیگ (ن) ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کے ساتھ چل رہی ہے،کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے،لیگی رہنماؤں کو نیب گردی کے ذریعے جیلوں میںبند کیا جاتا ہے،شہباز شریف پارٹی کے صدر ہیں اور پارٹی بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی عرب میں مسلم لیگ ن ریاض ریجن کی جانب سے یومِ تکبیر کے حوالے سے منعقدہ آن لائن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے امن کا خواہاں رہا ہے اور عالمی امن کو قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہتا ہے، 28 مئی ہماری

تاریخ کا اہم ترین دن ہے، بھارت اگر ایٹمی دھماکے نا کرتا تو ہم کسی صورت دھماکے نا کرتے مگر نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کر کے خطے میں طاقت کا توازن قائم کر دیا جبکہ بھارت آج بھی مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم و جبر کر کے اور پاکستان کے ساتھ سیز فائر کی خلاف ورزی کرکے امن کو خراب کر رہا ہے مگر عالمی برادری کی جانب سے اسکا نوٹس نہیں لیا جا رہا، عالمی طاقتوں کی جانب سے دنیا میں ناانصافی کا نظام قائم کیا گیا ہے انہیں مظلوم کشمیریوں کی آواز سنائی نہیں دیتی، بھارت لداخ کا علاقہ کھو چکا ہے اور قدرت آزادی کشمیر کی راہ ہموار کر رہی ہے. سینٹر مشاہد اللہ خان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو مسائل میں جکڑ کر رکھ دیا ہے عمران خان کو محض وزیراعظم بننے کا شوق تھا نہ کہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کا کوئی شوق ہے، وہ اپوزیشن کو سیاسی مخالف نہیں

بلکہ اپنا دشمن سمجھتے ہیں اور سیاسی انتقام کی سیاست کر رہے ہیں جس سے سیاسی انتشار پیدا ہو رہا ہے، عمران خان سیاسی میدان میں ایک کٹھ پتلی ہے اس سے زیادہ اسکی کوئی حیثیت نہیں ہے اس نے سیاست میں جھوٹ اور الزامات کی بنیاد رکھی ہے جس سے ہمارے معاشرے میں بھی بگاڑ پیدا ہوا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us