اربوں مالیت کا سونا چین بھجوانے کا انکشاف


اسلام آباد(آن لائن)وفاقی ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر ارشد محمود کوعہدے سے ہٹانے کیلئے سفارشات سیکرٹری اسٹبلشمنٹ کو بھجوادی گئی ہیں،ایڈیشنل سیکرٹری ارشد محمود پر چین کی ایک کمپنی سپر ہانگ کے ساتھ ملی بھگت کر کے ریت کے ٹھیکے کی آڑ میں 82من سونا سمگل کرنے کا مبینہ الزام ہے۔چین کی اس کمپنی کواٹک کے قریب دریا سے ریت نکالنے کا ٹھیکہ دس کروڑ روپے میں دیا گیا لیکن یہ کمپنی دن رات کام کرکے ریت کی بجائے سونا نکال کر چین بھجواتی رہی ہے،جبکہ

محکمہ معدنیا ت اور متعلقہ ادارے جان بوجھ کر کارروائی کرنے سے گریز کرتے رہے ہیں۔باخبر ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ (ایکسپینس) ڈاکٹر ارشد محمود کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کی سفارشات پیش کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ سال اٹک میں چینی کمپنی کی طرف سے ریت نکالنے کے معاہدے کی آڑ میں اربوں روپے مالیت کا کئی ٹن سونا نکال چین سمگل کرنے کا انکشاف ہوا تھا، جس پر اس وقت کے ڈی جی مائنز اینڈ منرلز،

دیگر چند افسران اور کنٹریکٹر کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن اٹک میں مقدمہ بھی درج کیا گیا۔ جس وقت چینی کمپنی کو یہ ٹھیکہ دیا گیا اس وقت ڈاکٹر ارشد محمود سیکریٹری مائنز اینڈ منرلز پنجاب تھے۔ جن پر الزام ہے کہ انہوں نے علاقے کے سروے اور قانونی اور تکنیکی تقاضے پورے کیئے بغیر چینی کمپنی کو ریت اور پتھر نکالنے کا ٹھیکہ دیا، اور پھر چینی کمپنی اٹک سے آگے بڑھ کر کے پی کے کے علاقے جہانگیرہ سے سونا نکال کر سمگل کرتی رہی۔ بعد ازاں معاملے کی سنگینی کے پیش نظر جے آئی ٹی بھی بنائی گئی تاہم اس کی رپورٹ کو بھی منظر عام پر نہیں آنے دیا گیا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر ارشد محمود شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے قریبی تعلقات رکھتے ہیں اور ان کے دور میں دس سال پنجاب میں اہم ترین پوسٹنگز پر رہے۔ اس کے ساتھ ہی مبینہ طور پر شریف برادران کے بیوروکریسی میں اہم ہرکارے فواد حسن فواد کے شاگرد اعظم وفاقی سیکرٹری کامرس ڈاکٹر اعجاز منیر کی سرپرستی بھی انہیں حاصل ہے۔ اتنے بڑے مالیاتی اسکینڈل میں ملوث افسر کا ایڈیشنل سیکریٹری فنانس (ایکسپینس) جیسی پوسٹ پر تعینات رہنا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
2 دن اتنے بجے تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
2 دن تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
5 3
اڑھائی سال میں 14ہزار ارب کا قرضہ
4 2
52 فیصد پاکستانی آبادی ہائی بلڈ پریشر کا شکار
موبائل اکاؤنٹ
مافیاز نے لوگوں کے موبائل اکاؤنٹ سے پیسے نکلوانے کا نیا طریقہ ڈھونڈلیا
چینی
ایک اور چینی اسکینڈل
ٹرمپ
50فیصد تعلیمی وظائف پاکستانی خواتین کو دئیے جائیں ٹرمپ

تازہ ترین ویڈیو
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
5 4
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں

دلچسپ و عجیب
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
11 6
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu