1

ارشد ملک کے خلاف کون اور کیا چال چل رہا ہے ، اس نیک نام افسر کا قصور کیا ہے ؟ ہارون الرشید نے حیران کن باتیں بتا دیں


لاہور (ویب ڈیسک) کچھ بھی ، واقفانِ حال ہی جانتے ہوں گے کہ کچھ نہ کچھ تو ہوا ہوگا لیکن یہ ایک چونکا دینے والی خبر ہے ۔ ایسی حیرت اپنے ساتھ لائی ہے کہ کسی طرح تمام نہیں ہوتی ۔ پی آئی اے کے نئے سربراہ ارشد ملک کو کام کرنے سے روک دیا گیا ۔نامور کالم نگار ہارون الرشید اپنے ایک کالم میں

لکھتے ہیں اس گھٹاٹوپ اندھیرے میں ، جہاں ہاتھ کو ہاتھ سجھائی نہیں دیتا،ائیر مارشل ارشد ملک ان لوگوں میں سے ایک ہیں ، جن کے بل پہ امید کی کرن جاگتی ہے ۔ امید کہ یہ تاریکی چھٹ بھی سکتی ہے ۔اس مجہول اور پسماندہ معاشرے کے درو بام پہ اجالا اتر بھی سکتا ہے ۔ آتے آتے یونہی دم بھر کو رکی

ہوگی بہار جاتے جاتے یونہی پل بھر کو خزاں ٹھہری ہے جدید چین کے علاوہ ، بحیثیت مجموعی تمام تاریخ میں حکومتوں کے سائے میں کاروبار کا تجربہ ہمیشہ ناکام رہا ۔ ڈنگ سیائو پنگ کی قیادت میں عوامی جمہوریہ چین نے اس تجربے کا آغاز کیا تو شکوک و شبہات تھے، مگر یہ کامیاب رہا۔ دیکھتے ہی دیکھتے بدترین معیشت بہترین میں ڈھل گئی ۔ بنیادی وجہ غالباً یہ ہے کہ کمیونسٹ اقتصادیات کے برعکس، اس کی بنا میں جزا و سزا کا ایک مربوط اور موثر نظام کارفرما ہے ۔ ثمر خیز افراد اور ادارے انعام پاتے ہیں ۔ کام چور، نکمے اور ناکام عتاب کے حقدار ۔ کمیونسٹ پارٹی ، جو اب کمیونسٹ نہیں رہی ، اس طرح استوار ہے کہ تمام تقرر

میرٹ پہ کرتی ہے ۔ اس کے اپنے عہدے بھی کارکردگی اور صلاحیت پہ عطا ہوتے ہیں ۔ ناکارہ لوگ چھانٹ دیے جاتے ہیں ۔ رہے فریب کار تو ان کی سزا موت ہے ۔ رحم اس سرزمین میں کہیں نہیں ۔ ملوکیت اور غلامی کے مہ و سال بتانے والے جاگیردار معاشروں میں ترس کا جذبہ بہت گہرا ہوتاہے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us