4

ارشد ملک 3 سال تک پی آئی اے کے سربراہ


اسلام آباد (این این آئی) وفاقی کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ائیر مارشل ارشد ملک کے تین سال تک عہدے پر رہنے کی منظوری دے دی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی اقتصادی اور سیاسی صورت حال سمیت کورونا وائرس کی وبا اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ نے ائیرمارشل ارشد ملک کو پی آئی اے کا 3 سال تک چیف ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھالنے کی منظوری دے

دی ہے۔کابینہ کی منظوری کے بعد ائیر مارشل ارشد ملک پاکستان ائیر فورس سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو رہیں گے۔خیال رہے کہ ائیرمارشل ارشد ملک 12 جولائی کو پاکستان ائیر فورس سے ریٹائر ہو رہے ہیں، انہیں 11 اکتوبر 2018 کو وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کا چیئرمین بنانے کی منظوری دی تھی جب کہ بعد ازاں 2 اپریل 2019ء کو انہیں سی ای او تعینات کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کو مشکوک ڈگریوں والے پائلٹس کے معاملے پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ جعلی اور مشکوک ڈگریوں والے پائلٹس کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔وفاقی کابینہ نے پائلٹس کی مشکوک ڈگریوں سیمتعلق جانچ پڑتال جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔کابینہ نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف ایٹی ایف) سے متعلق کمپنیز ایکٹ2017ء میں ترمیم کا معاملہ مؤخرکردیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ائیر مارشل ارشد ملک کے تین سال تک عہدے پر رہنے کی منظوری دے دی۔وزیراعظم عمران

خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی اقتصادی اور سیاسی صورت حال سمیت کورونا وائرس کی وبا اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ نے ائیرمارشل ارشد ملک کو پی آئی اے کا 3 سال تک چیف ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھالنے کی منظوری دے دی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us