46

اسرائیل سے معاہدہ ہوتے ہی امارات کا بڑا اقدام،


دبئی(نیوز ڈیسک ) متحدہ عرب امارات پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کو آ گیا۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو سیلاب زدگان کی کی مدد کے لیے 4 ملین درہم بھجوائے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ خلیفہ بن زاید النہیان فاؤنڈیشن نے جنوبی پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے 4 ملین درہم امداد بھجوائی ہے۔خلیفہ فاؤنڈیشن کی امدادی ٹیم نے سندھ کے جنوبی علاقوں میں تقریبا 75،000 افراد میں ادویات ، خیمے اور کمبل سمیت بچوں کے لیے بھی سامان تقسیم کیا۔خلیفہ بن زاید النہیان فاؤنڈیشن متعدد ممالک کی مشکل اور بحرانی صورتحال میں مدد کرتا ہے۔شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی ہدایت پر پاکستان کے لیے خصوصی طور پر یہ امداد بھجوائی گئی ہے تاکہ سیلاب زدگان کی مدد کی جا سکے۔واضح رہے کہ سندھ میں تباہ کن بارشوں نے 100 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔سلسل برسات سے زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبہ میں ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے،

 

تیار فصلیں تباہ ہوگئیں۔مال مویشی مر گئے جس کے سبب سندھ کے آباد گار تباہ و برباد ہوگئے ہیں،لوگوں کے گھر تباہ ہو گئے ہیں،دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی ۔ منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران صوبہ سندھ میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات،مشکلات کے شکار افراد کی امداد ،بین الصوبائی رابطہ کی اہمیت اور ضرورت،مختلف شعبوں میں باہمی تعاون میں اضافہ کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پرچیئر مین اخوت فائونڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب ،چیئرمین غنی گلاس انوار غنی ، لاہور انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے سربراہ میاں احسن اور اورینٹ گروپ کے سربراہ میاں طلعت بھی موجود تھے۔گورنرسندھ نے کہا کہ وفاق کے تعاون سے شہر کے حالات میں بہتری کے اقدامات یقینی بنائے جارہے ہیں ،اس ضمن میں اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں اہم فیصلے کئے

 

گئے ۔انہوں نے کہا کہ صوبہ با الخصوص کراچی میں حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر پنجاب حکومت کی اظہار ہمدردی اور معاونت اہم ثابت ہوگی۔ اس اقدام سے دوطرفہ صوبائی ہم آہنگی مزید فروغ حاصل ہوگا ۔ ملاقات میں گورنرپنجاب نے حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم اس مشکل وقت میں صوبہ سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us