1

اسرائیل کو تسلیم نہیں کرنے جا رہے، شاہ محمود


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ واضح کرتا ہوں، ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرنے جا رہے، سوچ ہے کہ عرب ممالک سے تعلقات میں تبدیلی کے اثر میں خارجہ پالیسی پر نظرثانی کررہے ہیں، جبکہ ایسا ہرگز نہیں ہے، مقبوضہ کشمیر کی طرح فلسطین پرآج بھی ہمارا مئوقف ایک ہی ہے۔ انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ واضح طور پر کہتا ہوں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں۔اس میں کسی تشویش کی گنجائش نہیں کہ فلسطین کے مسئلے پر ہمارا وہی مئوقف ہے جو سابق حکومتوں کا تھا۔ مقبوضہ کشمیر پر بھی ہمارا مئوقف ایک ہی ہے۔ ہم دو ریاستی نظریے کے

کل بھی حمایتی تھے آج بھی ہیں۔ واضح طورپر کہتا ہوں پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرنے نہیں جا رہا۔انہوں نے کہا کہ سوچ ہے کہ عرب ممالک سے تعلقات میں تبدیلی آئی ہے، شاید ہم اس اثر میں آکر اپنی خارجہ پالیسی پر نظرثانی تو نہیں کررہے؟ ہم ہرگز کسی عرب ملک کے زیر اثر اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔ہمارا مئوقف ہے القدس الشریف فلسطین کا دارالحکومت ہو۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان پر ن لیگی رہنماء خواجہ آصف نے کہا کہ شکر گزار ہوں وزیرخارجہ نے غیرمبہم انداز میں بات کی۔ پاکستان نظریاتی ریاست ہے، کبھی فلسطین کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔ اجلاس کے شروع میں تفصیلی بیان آجاتا تو ایوان میں تلخی کو روکا جا سکتا تھا۔ مزید برآں انہوں نے وزارت خارجہ میں قومی سلامتی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے ۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی اور شہری آبادیوں کو نشانہ بنانا، عالمی قوانین اور بنیادی انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ کے

سیکرٹری جنرل، صدر سیکورٹی کونسل اور او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کو بھی بھارت کے ان مذموم عزائم سے آگاہ کر چکے ہیں ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت، اپنی ہندتوا پالیسیوں کے سبب، پورے خطے کے امن و امان کو داؤ پر لگا رہا ہے عالمی برادری کو اس بھارتی رویے کا نوٹس لینا چاہیے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
2 دن اتنے بجے تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
2 دن تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
5 3
اڑھائی سال میں 14ہزار ارب کا قرضہ
4 2
52 فیصد پاکستانی آبادی ہائی بلڈ پریشر کا شکار
موبائل اکاؤنٹ
مافیاز نے لوگوں کے موبائل اکاؤنٹ سے پیسے نکلوانے کا نیا طریقہ ڈھونڈلیا
چینی
ایک اور چینی اسکینڈل
ٹرمپ
50فیصد تعلیمی وظائف پاکستانی خواتین کو دئیے جائیں ٹرمپ

تازہ ترین ویڈیو
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
5 4
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں

دلچسپ و عجیب
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
11 6
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu