4 6

اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حق میں ووٹ دوں گا


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی اور تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ اگرریفرنڈم ہو اتو اسرائیل کے حق میں ووٹ دوں گا،کشمیر ایشو کے باوجود ہم نے انڈیا کو تسلیم کیا، ہم درود بھیجتے ہیں، تو آل ابراہیم پر بھیجتے ہیں، آل ابراہیم کون ہیں، یواے ای نے تسلیم کیا ، ترکی نہیں کررہا تو اپنی اپنی ترجیحات ہیں، پاکستان بھی مفادات دیکھ کرفیصلہ کرے۔ اس کو ایشو نہیں بنانا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق انہو ں نے اپنے ویڈیو تبصرے میں کہا کہ نازک مسئلہ ہے کچھ ہم نے بنا لیا ہے،ہم درود شریف بھیجتے ہیں، تو آل ِابراہیم کون ہیں،اس پر ٹھنڈے دل سے غور کرنے کی ضرورت ہے، میرٹ کی با ت کررہا ہوں، ہم نے اپنے ہمسایہ میں بدترین دشمنی پال رکھی ہے، بنگلا دیش بنانے کا کردار بھی رہا ہے۔ یہ جو کہتے ہیں اہل مغرب نے سازش کی ہے، بھئی تم بچے ہو، تم خود سپر پاور رہے ہو، تمہارے خلاف کون سازش کرسکتا ہے؟ سازش کرنا ذہین آدمی کا کام ہے، مکار اور ذہین ہونے میں بڑا فرق ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کو توتسلیم کیا ہوا ہے،

جس کے ساتھ براہ راست جنگیں لڑیں، وہ کشمیر میں کیا ظلم نہیں کررہا؟ اسرائیل کو تسلیم کرو، نہیں کرنا تو نہ سہی۔آل ابراہیم کون ہیں؟ یہ کمال بات ہے کہ ہم آج عربوں سے بھی بڑھ کر مسلمان ہیں، بھئی زندگی کی حقیقت ہے، عربوں کے ساتھ ہمارے معاملات کو سائیڈ پر رکھ دیں، پیسہ اگر خاندانوں میں آجائے تو وہ آپے سے باہر ہوجاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کا معاہدہ پڑھا ہے، اس میں کوئی ایسی چیز نہیں ہے، میں کسی کی وکالت نہیں کررہا، پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کرنا تو نہ کرے، لیکن یواے ای کو حق ہے، وہ کس کے ساتھ تعلقات بناتا ہے۔ اسی طرح ترکی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا تو نہ کرے اس کا حق ہے۔ہر کسی ملک کی اپنی اپنی ضرورتیں مسائل ہیں، اس پر زیادہ جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں ۔ ہر ملک کی اپنی اپنی ترجیحات ہیں۔ انہوں نے اگر پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کا ریفرنڈم ہو، تو میں کہوں گا تسلیم کرنا چاہیے۔ فلسطین کی جدوجہد جاری رکھیں، کشمیر کی جدوجہد بھی تو جاری ہے۔لیکن کیا ہم نے ہندوستان کو تسلیم نہیں کیا ہوا؟ لہذا اس مسئلے کو زیادہ ایشو نہیں بنانا چاہیے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us