اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شام میں اسرائیل کے جنگی طیاروں نے فوجی تنصیبات پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی شام میں اپنی سرحد کے قریب شامی اور ایران کی قدس فورس کی فوجی تنصیبات پر بمباری میں 3 اہلکاروں کی ہلاکت اور اسلحہ ڈپو کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اسرائیلی فوج نے موقف اختیار
کیا کہ فضائی کارروائی اسرائیل کی حدود میں گولان پہاڑیوں پر شامی اور ایرانی فورسز کی جانب سے بارودی مواد تنصیب کرنے کے جواب میں کی گئی ہے۔