2 2

اسلام آبادمیں 131تعلیمی ادارے سیل


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک / این این آئی )پاکستان بھر سمیت وفاقی دارالحکومت میں کرونا وائرس کی صورتحال تشویشناک شکل اختیار کرنا شروع ہو گئی ہے ، اسلام آباد میں مزید 3 تعلیمی اداروں میں کیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے سیل کر دیے گئے جس کے بعداسلام آباد میں اب تک 131 تعلیمی اداروں کو کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر سیل کردیا گیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر

اسلام آباد نے کورونا کیسز رپورٹ ہونے والے تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کے مراسلے جاری کیا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتطامیہ اور ڈی ایچ او آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز آئی ٹین ون میں 3 کیسزجبکہ اسلام آباد کے علاقے جی 15 میں واقع نجی اسکول میں2 کیسز اور اسلام آباد کے جی ٹین فور میں واقع نجی اسکول میں تین کیسز رپورٹ ہوئے۔واضح ہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں سات تعلیمی اداروں میں کرونا کیسز سامنے آئے تھے ۔ کرونا وائرس کیسز رپورٹ ہونےکی وجہ سے اسلام آباد میں اب تک 131تعلیمی ادارے سیل کیے گئے ہیں ۔ دوسری جانب ملک بھر میں چوبیس گھنٹو ں میں کورونا سے مزید 37 افراد انتقال کرگئے۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 38544 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2208 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، وائرس سے مزید 37 افراد انتقال کرگئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز سے ہلاکتوں کی

تعداد 7230 ہوگئی ہے جب مجموعی کیسز 3 لاکھ 63380 تک جا پہنچے ہیں۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 954 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 157432 ہوگئی ہے جب کہ 2760 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 111626 ہے اور 2509 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں، بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 16529 اور

ہلاکتیں 156 ہوچکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 42815 اور 1318 ہلاکتیں ہوچکی ہیں، آزاد کشمیر میں 5640 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 131 افراد انتقال کرگئے،اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4467 اور 93 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 24871 ہے اور اب تک 263 مریض انتقال کرچکے ہیں۔‎



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us