2

اسٹیل مل میں بندر بانٹ اور من پسند افراد کی بھرتیاں،اہم انکشاف سامنے آگیا


کراچی(این این آئی)اسٹیل مل کی باضابطہ بندش اور ملازمین کی جبری برطرفیوں کے بعد ادارے میں بندر بانٹ اور من پسند افراد کی بھرتیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جب کہ کراچی میں ایف ٹی سی میں قائم اسٹیل مل کے زونل سیلز آفس کو بھی بنا ٹینڈر من پسند کمپنی کو دے دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیل مل کا زونل سیلز آفس کراچی شاہراہ فیصل پر قائم ایف ٹی سی عمارت میں ہے جسے بنا ٹینڈر ایک نجی

کمپنی کو کرائے پر دیدیا گیا ہے ۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ زونل سیلز آفس کراچی کومحض چار لاکھ27ہزار روپے ماہوار کرائے پر دیا گیا ہے جو کہ مارکیٹ ریٹ سے انتہائی کم ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مبینہ طور پر کمپنی کو یہ آفس اسٹیل مل کی ایک اعلی عہدے پر فائز شخصیت کی سفارش پر دیا گیا ہے ۔اسٹیل مل کی بندش اور جبری طور پر ملازمین کی برطرفیوں کے باوجود ادارے میں بھاری مشاہروں پر من پسند افراد کی تعیناتیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ،ادارے کے شعبہ سیکیورٹی میں بھاری تنخواہوں پر بعض ریٹائرڈ افسران کی بطور منیجرز تقرری کی گئی ہے ۔دوسری

جانب ادارے سے برطرف کیے گئے ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے ابھی تک کسی قسم کے لائحہ عمل کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ،ان افراد کا مستقبل بھی اسٹیل مل کے ریٹائرڈ ملازمین کی طرح دا پر لگنے کا اندیشہ ہے جو کہ برسوں سے اپنے واجبات کی ادائیگی کی راہ تک رہے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us