17 6

اس بار کسی ابھے نندن کو چائے نہیں پلائی جائے گی، وزیراعظم، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات میں انتہائی اہم فیصلے


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر نے اپنے یو ٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی اہم ترین خبر شیئر کرنے جارہا ہوں یہ خبر اس طریقے سے میڈیا میں نہیں آئی، ہائی لائٹ نہیں کی گئی، دانستہ نہیں کی گئی، وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف، آئی ایس آئی چیف، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، اسد عمرکی انتہائی اہم ملاقات، آئی ایس آئی چیف کی تواتر

کے ساتھ وزیراعظم سے ملاقات ہو رہی ہے، اس کے علاوہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف کمیٹی نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی ہے۔ سینئر تجزیہ کار نےاندر کی بات بتاتے ہوئے کہا کہ بھارت کے جعلی فلیگ آپریشن کے ارادے سے دوست ملک نے پاکستان آگاہ کیا، پاکستان کو پہلے ہی انٹیلی جنس سے اطلاعات موصول ہو چکی تھیں، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے ٹویٹ بھی کیا۔ صابر شاکر نے آرمی چیف اور وزیراعظم کی ملاقات بارے کہا کہ متوقع جعلی فلیگ آپریشن کو زیربحث لایا گیا اور بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے

کہا کہ اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس بار کسی ابھے نندن کو چائے نہیں پلائی جائے گی، پاکستان کی طرف سے بہت سخت جواب دیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹس میں کہا کہ بھارت کے 9 لاکھ عسکری اہلکار کشمیریوں پر ستم ڈھا رہے ہیں، کل ان قابض فوجیوں نے سری نگر میں 15 گھر نذر آتش کر دیے، ہندوتوا پر ایمان رکھنے والی قابض مودی سرکار چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آبادی کا تناسب بدلنے کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں

جنگی جرائم کی مرتکب ہے، وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ میں دوبارہ دہرا رہا ہوں کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری قتل عام سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے بھارت کی جانب سے ایک جعلی کارروائی (فالس فلیگ آپریشن) کے امکانات نہایت روشن اور واضح ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us