1 50

اس سال گرمیوں میں بدترین لوڈ شیڈنگ ہو گی


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر توانائی اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اویس لغاری کہتے ہیں کہ اس سال موسم گرما میں پاکستان میں بدترین لوڈ شیڈنگ ہوگی۔ اور اس کی وجہ صرف اور صر ف حکومت کی نا اہلی ہی ہو گی۔ اویس لغاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمرایوب میرا کلا س فیلو رہ چکا ہے ۔میں اسے اچھی طرح جانتا ہوں۔ بجلی ترسیل کا

نظام تباہ کن حالات تک پہنچ چکا ہے۔موجودہ حکومت نےایک میگاواٹ پیداوار کی بھی بنیاد نہیں رکھی۔ موجودہ حکومت کو بجلی کے مسائل کا واحد حل قیمت بڑھانا ہی ملا ہے۔ اویس لغاری نے کہا کہ اس سارے معاملے کوہم مکمل طورپررد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمرایوب میرا کلاس فیلو ہے،جو مرضی دعوے کرے مجھے اس کا سب پتا ہے۔عمران خان کو بھی دعوے کرنے کی بڑی عادت ہے۔ اس کو بھی جانتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم جو باتیں کررہے تھے یہ لوگ بھی وہی باتیں کررہے ہیں لیکن ہمارے اور ان میں فرق یہ ہے کہ ان کا عملدرآمد صفر ہے۔ اویس لغاری نے کہا کہ رواں سال بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ ہوگی، بجلی کے ٹرانسفامرز پر لوڈ بڑھ جانے سے زیادہ لوڈشیڈنگ ہوگی، بجلی کی لوڈشیڈنگ صرف حکومت کی نااہلی سے ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جس سسٹم کورد کیا تھا موجودہ حکومت نے اسی سسٹم کو قبول کرلیا۔بجلی چوری روکنے کیلئے صوبوں سے کوئی رابطہ نہیں کیا جا رہا۔ وفاقی حکومت نے آج تک کوئی پالیسی پیش نہیں کی۔ اویس لغاری نے کہا کہ وزارت سے ہٹنے کے بعد ایک کھلا خط لکھا تھا جو اخبارات میں بھی شائع ہوا۔ یہ خط ہماری حکومت کا ثبوت ہے کہ ہماری حکومت کی کون سی ترجیحات تھیں جن کو موجود حکومت چھوڑ چکی ہے۔ دوسری جانب موجودہ حکومت معاشی سسٹم کو بہتر کرنے، منی لانڈرنگ اور کرپشن کو ختم کرنے سمیت بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کا دعویٰ بھی کررہی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us