1

اس مرتبہ تمام اسلامی ممالک میں ایک ہی دن عید ہوگی


اسلام آباد (ویب ڈیسک) اس مرتبہ تمام اسلامی ممالک میں ایک ہی دن عید ہوگی، وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بیشتر اسلامی ممالک پہلے ہی عید الفطر کی تاریخ کا اعلان کر چکے، پاکستان میں بھی انشاء اللہ 24 مئی کو ہی عید ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک اور دنیا بھر میں عیدالفطر 24 مئی کو

ہوگی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ وزارت سائنس کے کلینڈر کیمطابق اس بار ملک میں عیدالفطر 24 مئی ہوگی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس بار دلچسپ بات یہ ہیکہ پاکستان کے ساتھ تقریباً پوری دنیا میں ہی عیدالفطر24 مئی کو ہوگی جن میں انڈونیشیا، ملائیشیا، سعودی عرب اور دیگر مسلم ممالک میں بھی عید الفطر 24 مئی کو منائی جائیگی۔فواد چوہدری نے کہا کہ وزارت سائنس کی کمیٹی میں وفاقی وزیر غلام سرور اور نور الحق کو بھی دعوت دی ہے۔وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے

ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائنس کے جدید دور میں رویت ہلال کمیٹی کی کوئی ضرورت نہیں ۔فواد چوہدری نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی پیر کو عید کرنا چاہتی ہے، جمعہ کو پریس کانفرنس میں تمام ضروری امور سامنے لاؤں گا اور بتاؤں گا کہ عید 24 مئی کو

کیونکر بنتی ہے ، یہ بھی بتاؤں گا کہ رویت ہلال کمیٹی کیوں پیر کی عید کرناچاہتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہفتہ 23 مئی کو طلب کیا گیا ہے، پاکستان میں شوال کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی کمیٹی اور زونل کمیٹیاں چاند کی شہادتیں موصول کریں گی جس کے بعد ہی عیدالفطر کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us