2

اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں


اسلام آباد (این این آئی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔وفاقی حکومت کی جانب سے 26جون کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا تھا جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق مہنگائی میں 2 اعشاریہ 29 فیصد کا اضافہ ہوگیا-ایک ہفتے کے دوران پیٹرول 33.97 فیصد، ڈیزل 26.21 فیصد، ایل پی 5.54 فیصد، ٹماٹر 19.23 اور پیاز کی

قیمتوں میں 2.37 فیصداضافہ ہوا جو مہنگائی بڑھنے کی بڑی وجوہات ہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ، چینی کی قیمت میں 24 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا جس کے بعد چینی کی قیمت 80.58 روپے سے بڑھ کر 80.82 روپے فی کلو ہوگئی۔اسی طرح سرخ مرچ 19 روپے اور ٹماٹر 11 روپے فی کلو مہنگے ہوئے جب کہ ایک ہفتے میں انڈے ڈھائی روپے

فی درجن، مرغی کا گوشت ساڑھے 4 روپے، دال ماش ایک روپے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 6 روپے اور ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 68 روپے مہنگاہوا، اس کے علاوہ چاول، پیاز اور چھوٹا گوشت کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا۔ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 26 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us