19 1

اشیا خوردونوش کی قلت پیدا , قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ


کراچی (ویب ڈیسک) سندھ میں لاک ڈاؤن کی اطلاع پر اتوارکی شب 12 بجے سے پہلے لوگوں نے افراتفری میں بڑے پیمانے پر خریداری کی جس سےاشیا خوردونوش کی نہ صرف قلت پیدا ہوگئی بلکہ قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ ہوا۔اس

دوران بعض ذمہ دار افسران نے بازاروں کا دورہ کرکےقیمتیں چیک کیں اورذخیرہ اندوزی کرنے پر ایک سپر اسٹورکے مینیجر سمیت درجنوں تاجروں کو گرفتار بھی کیا۔لاک ڈاون کےباعث سبزی و فروٹ منڈی میں اتوار اور پیر کی رات کو کاروبار نہ ہوسکا‘تاجروں کی بڑی تعداد خوف کے باعث منڈی نہ جاسکی جس کے باعث سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں لاک ڈاؤن کے باعث بھینس منڈی سے بھی دودھ کی سپلائی جزوی طور پر معطل رہی اور دودھ سپلائی نہ ہوسکا ۔جنگ کے سروے کے مطابق چینی فی کلو 90 روپے ‘ آٹا فی کلو 65 ہوگیا۔ آلو 80 سے سو روپے کلو۔پیاز 70 سے 80 روپے کلو ‘کیلا 80روپے درجن اورکینو ڈیڑھ سو روپے درجن میں فروخت ہوا ۔تاجروں نے منافع خوری کرتے ہوئے سگریٹ کے پیکٹ پر 20 روپے کا ازخود اضافہ کردیا ہے۔تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت ایسے وقت میں طلب اور کھپت کے میکنزم کو مضبوط بنائے۔اشیا کی فراہمی کے لئے حکومت تھوک تاجروں کو پابند کرے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستانی ڈاکٹر ظفر اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا کے علاج میں کلوروکین اور ایزتھرو مائسین ادویات کا کارآمد ہیں ۔ تاہم اس سے قبل ایک مخصوص ٹیسٹ کرانا ضروری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر اقبال کا کہنا ہے کہ کلوروکین اور ایزتھرو مائسین ملیریا کے لئے کارآمد ہیں۔ اس سے قبل کلوروکین اور ایزتھرو مائسین ادویات مارکیٹ میں بہت آسانی سے میسر تھیں ، کورونا کے لئے کارآمد ہونے کی اطلاعات پر ہی مارکیٹ سے غائب ہو گئی ہیں۔ تاہم حکومت کو چاہیے کہ یہ ادویات مارکیٹ میں فراہم کرے۔ کلوروکین اور ایزتھرو مائسین کے درمیان قیمت کا فرق ضرور ہے تاہم یہ ایک روپے میں ایک گولی ملا کرتی تھی۔ کلوروکین اور ایزتھرو مائسین سے کروڑوں افراد فائدہ اٹھائیں گے اور عالمی سطح پر اس وبا کو شکست دی جا سکے گی، ڈاکٹر ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ دل کہ مریض ان ادویات سے قبل ٹیسٹ ضرور کرا لیں. اس کے ساتھ ساتھ اگر کسی کو دل کا مرض نہیں بھی لاحق تو انہیں ای سی جی کرانا چاہیے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us