اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ مریم نواز اب تک پی ڈی ایم کو ڈکیٹ کرتی تھیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار بیرون ملک ہیں اور ہمیں کہتے ہیں کہ استعفے دیں جیل بھی جائیں۔پیپلز
پارٹی کو تحریک سے نکالنا اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری کو سننا چاہئیے،ہمیں کہتے ہیں کہ استعفے دیں، مریم نواز اب تک پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کو ڈکیٹ کرتی رہیں، گجرانوالہ میں جا کر انہوں نے اعلان جنگ
کیا اور کسی کو اعتماد میں بھی نہیں لیا گیا۔پی ڈی ایم کو آصف زرداری کو سننا چاہئیے۔علاوہ ازیں پروگرام میں اینکر نے اعتزاز احسن نے سوال کیا کہ میاں نواز شریف کے پاکستان واپس آنے کا کیا فائدہ ہو گا؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری عدالتی بٹی ہوئی ہیں، اِن کے
فیصلے تو ایک دن بھی برقرار نہیں آتے، میاں نواز شریف وطن واپس آئیں اور اپنی نا اہل کے خلاف اپیل کریں اور اپنی لڑائی لڑیں۔