23 4

اعدادوشمار لاکھوں سے کروڑوں میں جانے کا خدشہ


اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے حکومتی پالیسی عوام کے سامنے پیش کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں ماسوائے مایوسی کے کچھ نہیں ملا ، بد قسمتی سے ملک کاوزیراعظم اجلاس میں نہیں آیا ،مسنگ پرسن بیورو وزیراعظم کو ڈھونڈ کر لائے ،وزیر خارجہ حکومتی حکمت عملی سے متعلق کچھ نہیں بتا سکتے ،حکومت نے جواب دینے کی بجائے گالم گلوچ اور ذاتی حملے کئے، حکومت اس مسئلے پر سیاست کررہی ہے ،عوام

احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں ،آدھے شہر کھلے ہیں اور آدھے بند ہیں ، حکومت نے لاک ڈائون کیا ہے یا نہیں ؟اگر لاک ڈاؤن ہے تو کابینہ کا فیصلہ بتا دیں،بلوچستان میں لاکھوں لوگ متاثر ہوچکے ہیں ٹیسٹ کی سہولت نہیں،قومی اسمبلی کی کرونا پر نظر رکھنے کے کئے کمیٹی بنائے جائے،مشیر خزانہ پانچ ارب ڈالر امداد کا استعمال سے متعلق بتائیں،وزیرخارجہ بتائیں بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو کیسے عید سے پہلے وطن لایا جائے گا۔ جمعرات کو پارلیمنٹ لاجز میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لیگی رہنمائوں خواجہ محمد آصف ، احسن اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کی درخواست پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا ،اجلاس میں سوائے مایوسی کے کچھ نہیں ملا،بدقسمتی سے ملک کاوزیراعظم اجلاس میں نہیں آیا ،حکومتی بیان وزیرخارجہ نے دیا ۔ انہوںنے کہاکہ حکومتی حکمت عملی سے متعلق وزیرخارجہ ایوان کو کچھ نہیں بتا سکے،حکومت نے جواب دینے کی بجائے گالم گلوچ اور ذاتی حملے کئے ،حکومتی پالیسی عوام کے سامنے پیش کی جائے ۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ آدھا اسلام آباد بند ہے اور آدھا اسلام آباد کھلا ہوا ہے ،لاہور میں کئی مارکیٹس بند کردی گئی ہیں ،حکومت نے لاک ڈاؤن کیا ہے یا نہیں

کیا،اگر لاک ڈاؤن ہے تو کابینہ کا فیصلہ بتا دیں۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں لاکھوں لوگ متاثر ہوچکے ہیں ٹیسٹ کی سہولت نہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومتی حکمت عملی سامنے نہیں آرہی کیونکہ وزیراعظم مسنگ ہیں ،ہم چاہتے ہیں مسنگ پرسن بیورو وزیراعظم کو ڈھونڈ کر لائے ۔ انہوںنے کہاکہ اجلاس میں یہ بیان نہیں دے سکتے کیونکہ حکومت ڈرتی ہے،۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن لیڈر پر کل الزامات لگائے گئے ،اب سب کو نیب کے نوٹس آرہے ہیں ،قومی اسمبلی کی کرونا پر نظر رکھنے کے کئے کمیٹی بنائے جائے،کمیٹی روز کی بنیاد پر نظر رکھے ،اپوزیشن روزانہ کی بنیاد پر خامیوں کو عوام کے سامنے لائے گی ۔ خواجہ آصف نے کہاکہ مجھے نہیں لگتا اجلاس کو آگے بڑھایا جاسکے گا ،اس وقت تین لاکھ ٹیسٹ ہوچکے ہیں،ایک ملین آبادی پر ایک ہزار ٹیسٹ ہونا چاہیے،بائیس کروڑ عوام میں صرف تین لاکھ ٹیسٹ ہوئے ،قوم کے ساتھ جھوٹ بولا جارہا ہے،اللہ تعالی اس قوم کو محفوظ رکھے ،اعدادوشمار لاکھوں سے کروڑوں میں جاسکتے ہیں،حکومت کو نہیں معلوم اس مسئلے سے کیسے نمٹنا ہے ،نیویارک میں پی آئی اے کا ہوٹل وزیراعظم کا معاون بیچنے کی کوشش کررہا ہے،ہوٹل بیچنے کا عمل شروع ہوچکا ہے ،اس وقت تو صرف کرونا پر توجہ ہونی چاہیے تھی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us