8 17

اعلان کرنے میں اتنی تاخیر کیوں کی ؟ایرانی حکومت نے بڑا اعتراف کرلیا


تہران(این این آئی)مسلسل دو ماہ سے زیادہ عرصے تک انکار کے بعد آخر کار ایرانی حکومت نے تسلیم کیا ہے کہ ایران میں کرونا وائرس کی وبا جنوری سے ہی پھیل چکی تھی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی حکومت کی جانب سے قائم کردہ نیشنل کرونا کنٹرول سنٹر کی ایپیڈیمولوجی کمیٹی کے سربراہ علی اکبر حق دوست نے ایک بیان میں کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ایران میں جنوری 2020 کے تیسرے عشرے میں ایران میں کرونا کی وبا پھیل چکی تھی۔ ایک ویڈیو پریس کانفرنس سے خطاب میں حق دوست کا کہنا تھا کہ ایران میں کرونا وائرس صرف چند ہفتوں کے اندر اندر خوف ناک حد تک پھیل گیا مگر شروع میں یہ اتنا زیادہ عام اور خطرناک نہیں تھا۔نامہ نگاروں کے سوالات کے جواب میں علی اکبر حق دوست نے کہا کہ حکام وائرس کے

پھیلائو کی تشخیص میں دیر کر چکے تھے۔ اسی وجہ سے انہوں نے اس کے پھیلا ئوکا اعلان کرنے میں دیر کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس عرصے کے دوران یہ بیماری کئی شہروں میں پھیل چکی ہے۔ایرانی عہدیدار علی اکبر حق دوست نے پیش گوئی کی کہ موسم گرما کے اختتام سے قبل ملک ایران اس بیماری پرقابو پا لے گا۔ ان کاکہنا تھا کہ موسم گرما تک یہ بیماری اپنے نقطہ عروج کو پہنچنے کے بعد کمزور پڑ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کرونا کی وبا پر مکمل قابو پانے کا یقین نہیں ہوجاتا اس وقت تک تعلیمی ادارے، اسکول اور جامعات نہیں کھولی جائیں گی۔دریں اثنا حق دوست نے نشاندہی کی کہ تہران ابھی تک کرونا وبا عروج پر نہیں پہنچی ۔ حکومت نے ابھی تک دارالحکومت تہران اور پڑوسی شہر شہر قم میں ہلاکتوں کی تعداد کا اعلان نہیں کیا ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us