افغانستان کے بعد پاکستان میں وبائی بیماری کا سب سے زیادہ خطرہ ہے، عالمی ادارہ صحت ن | Insafnews

افغانستان کے بعد پاکستان میں وبائی بیماری کا سب سے زیادہ خطرہ ہے، عالمی ادارہ صحت ن


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی سیاستدانوں اور ممبران پارلیمنٹ میں بڑے پیمانے پر کورونا وائرس پھیل رہا ہے، حالیہ دنوں میں تقریبا 100 پارلیمنٹیرینز کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ 342 ممبران پارلیمنٹ میں سے ایک تہائی ممبران کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ جب اناڈولو

ایجنسی نے فواد چوہدری سے رابطہ کیا تو انہوں نے اپنے کہے گئے الفاظ کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ورچوئل سیشن کا کہا لیکن حزب اختلاف نے کبھی اتفاق نہیں کیا، اب ن لیگ کی تقریباً اعلیٰ قیادت میں کورونا مثبت آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر داخلہ اور سینئر لیگی رہنما احسن اقبال سمیت پانچ سینئر ممبران اسمبلی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ احسن اقبال کے علاوہ فرخ حبیب، سینیٹر ثناء جمالی، ممبر قومی اسمبلی شاہدہ اختر علی ا ور ایم کیو ایم کے رکن اسامہ قادری میں کورونا وائرس مثبت آیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف میں بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد اور خواجہ سلمان رفیق میں بھی کورونا وائرس مثبت آیا ہے۔ اس طرح اور بہت سے ممبر پارلیمنٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے

افغانستان کے بعد پاکستان کو اس وبائی مرض کا سب سے زیادہ خطرہ قرار دیا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے حکومت کو خط لکھا گیا ہے جس میں کورونا کی بڑھتی ہوئی وباء کو روکنے کے لئے دو ہفتوں کے سخت لاک ڈاؤن کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ انہوں نے ملک کی عوام کے بہترین مفاد کے لئے خود مختار اور بہترین فیصلے کئے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پولیس اسٹیشن پر خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا
چین نے پی ٹی آئی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا
40 سال سے کم عمر مرد و خواتین کوویکسین لگانے سے روک دیا گیا
سینیٹ کی گاڑیوں کا غیرقانونی استعمال کا انکشاف
ایسا اعزاز جو عمران خان کے پاس بھی نہیں
عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان

تازہ ترین ویڈیو
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us