اقتدار عمران خان کے ہاتھ سے نکل کرکس کے پاس جانیوالاہے ؟ سہیل وڑائچ نے مستقبل قریب کا نقشہ کھینچ دیا


لاہور (ویب ڈیسک) حُسنِ اتفاق سمجھیں یا ابجد کا حساب جاننے والے کی منصوبہ بندی، پاکستان اِس وقت حرفِ ابجد ’’ع‘‘ کے دورِ عروج سے گزر رہا ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے نام میں موجود حرف ع کا سایہ پورے پاکستان پر ہے، صدر پاکستان عارف علوی کے نامِ نامی میں ایک عین نہیں بلکہ دو عین ہیں۔سہیل وڑائچ اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیںکہ وزیراعظم عمران خان کے تین قریبی ترین افراد بھی ع ہیں۔اُن کی اہلیہ فرسٹ لیڈی بشریٰ مانیکا اپنا نام تبدیل

کر کے اب باقاعدہ بشریٰ عمران کہلاتی ہیں، اُن کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان بھی عین کی پناہ میں ہیں اور تو اور ذلفی بخاری کا پورا نام ذوالفقار عباس بخاری ہے یوں وہ بھی ع کے سائے میں ہیں۔پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہزار ناکامیوں اور خرابیوں کے باوجود اپنے نام میں موجود ’’ع‘‘ کی وجہ سے محفوظ ہیں اور تو اور پنجاب کے نئے چیف سیکرٹری اعظم سلیمان اور نئے انسپکٹر جنرل پولیس شعیب دستگیر کے ناموں میں موجود لفظ ’’عین‘‘ نے ہی اِنہیں دورِ عمران میں عروج پر پہنچایا ہے۔ہماری محبوب مشیرِ اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی اونچی اُڑان کی وجہ بھی اُن کے نام میں دو ’’ع‘‘ ہونا ہے۔ گورنر سندھ عمران

اسماعیل بھی ’’ع‘‘ ہی کے انعام یافتہ ہیں۔حروفِ ابجد میں ’’ع‘‘، اردو کا چوبیسواں، عربی کا اٹھارہواں اور فارسی کا اکیسواں لفظ ہے۔ جمل کے حساب سے لفظ ’’ع‘‘ کے 70عدد فرض کئے گئے ہیں، لوحِ عین کو برائے ابطالِ سحر اور برائے بخت کشائی اکسیر سمجھا جاتا ہے۔ علمِ ابجد کے معروف ماہر

علامہ حسن عسکری نقوی کے مطابق حرف عین کے ظاہر کے اعداد 70اور باطن کے اعداد 60ہیں۔ظاہر میں یہ ع ہے مگر باطن میں یہ س ہے کیونکہ س کے اعداد بھی 60ہیں۔ لفظ عین کو ملکوتی اور قمری درجہ حاصل ہے اور اس کے شخصیت پر گہرے اثرات پڑتے ہیں اور وہ شخص ایک طرف جادو سے محفوظ رہتا ہے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us