39

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے


اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔پاکستان کے  تاریخی دورے پر  آئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اسلام آباد پہنچے جہاں ان کا استقبال اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور ڈائریکٹر جنرل اقوام متحدہ فرخ اقبال نے کیا۔پاکستان پہنچنے پر سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں امن کوششوں میں اقوام متحدہ کا قابل بھروسہ اور مستقل شراکت دار ہے۔انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان کا مقصدامن کے لیے پاکستانی عوام کی خدمات پران کا شکریہ ادا کرنا ہے۔ترجمان سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ اسٹیفن دوجیرک کے مطابق انتونیو گوتریس دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت عارف علوی، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ترجمان نے بتایا کہ سیکریٹری جنرل اسلام آباد میں عالمی افغان مہاجرین کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے جس کا مقصد پاکستان کی افغان مہاجرین کی 40 سالہ میزبانی کو اجاگر کرنا اور افغان امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سامنے لانا ہے۔علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل  کل اسلام آباد میں ایک تصویری نمائش کا افتتاح کریں گے جس میں پاکستان کے اقوام متحدہ کے ساتھ 60 سالہ سفر کی تصویر کشی کی جائے گی۔ترجمان نے بتایا کہ یو این سیکرٹری جنرل 18 فروری کو لاہور  جائیں گے جہاں وہ انٹر فیتھ لیڈرز سے ملیں گے، بادشاہی مسجد اور شاہی قلعہ جائیں گے ساتھ ہی وہاں اسکول کے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائیں گے اور پھر گوردوارہ کرتارپور صاحب جائیں گے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے دورہ پاکستان سے ،تعلق عالمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے دورےکا وقت انتہائی اہم ہے، یہ دورہ خطے اور عالمی سطح  پر پاکستان کے کردار کو تسلیم کرنےکی علامت ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us