1

اللہ تعالی نے ہم جنس میں کشش کیوں پیدا کی ہ


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک عورت سخت پریشان‘ بد حواس امیر المومنین حضرت علیؓ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئی اور عر ض کیا اے امیر المومنین‘ میری مدد فرمائیے۔ دنیا میری نظروں میں اندھیر ہے۔کچھ سمجھ میں نہیں آتا کیا کروں۔ آپؓ نے فرمایا ’’گھبرا مت، خدا پر بھروسا رکھ‘ اور بتا کیا مشکل

ہے؟‘‘عورت نے کہا ’’ میرا کم سن بچہ نالے کے اوپرایسی جگہ چڑ ھ گیا ہے جہاں اس کے گرنے کا خطرہ ہے، بہت بلایا‘ اشارے کیے‘ ڈرایا‘ دھمکایا‘ پیار سے کہا‘ لیکن وہ ایک نہیں سنتا۔ اگر اسے وہیں چھوڑتی ہوں تو خدشہ نہیںبلکہ یقین ہے کہ گر پڑےگا اور ہڈی پسلی برابر ہوجائے گی۔ میں نے بہت بہلایا پھسلایا مگر وہ خطرے ہی کی جانب بڑھتا جا رہا ہے آپ مشکل کشا ہیں‘ واسطے خدا کے

مجھ غریب کی مدد فرمایئے۔ دل کانپتا ہے کہ یہ ثمر محبت کہیں ضائع نہ ہو۔ امیر المومنین نے ارشاد فرمایا ’’آسان تدبیر یہ ہے کہ اس کے ہم عمر کسی اور بچے کو کوٹھے پر کھڑا کر دو تاکہ تمہارا بچہ اپنے ہم جنس کو دیکھے اور نالے سے ہٹ کر اس کی طرف آ جائے‘ کیونکہ ہم جنس اپنے ہم جنس سے بے تکلف اور محبوب ہوتا ہے‘‘َ اس عورت نے اس ارشادِ عالی پر عمل کیا۔ جونہی اس کا ہم سن بچہ کوٹھے پر آیا‘ عورت کا بچہ فوراً ہنسا اور خوش ہوتا ہوا نالے سے اتر آیا اور یوں اپنی جان گنوانے سے بچ گیا۔ اے عزیز‘غور کر کہ حق تعالیٰ نے آدمی کی ہدایت کے لیے آدمیوں ہی میں سے رسول کیوں بھیجے۔ اس کے لیے ہم عمر و

ہم جنس کی کشش سے آدمی گمراہی اور کفر کے نالے میں گرنے سے بچے رہیں۔ نبی کریمؐ اس لیے خیر البشر ہیں اور آپ نے جو فرمایا کہ اے لوگو‘ میں تمہاری ہی مثل ایک بشر ہوں تو اس ارشاد کی حکمت بھی یہی ہے کہ لوگ رسول کو انسان اور آدمی دیکھ کر کھنچے چلے آئیں اور گمراہ نہ ہونے پائیں۔آدمی کی جگہ اگر کوئی فرشتہ یا جن آتا تو یہ فریفتگی اور کشش نہ رہتی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us