1

اماراتی امدادی سامان فلسطینیوں کا قبول کرنے سے انکار


صنعاء (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین نے متحدہ عرب امارات سے آنے والا کرونا امدادی سامان قبول کرنے سے انکار کر دیا، 16 ٹن سامان لے کر اتحاد ائیرویز کا طیارہ تل ابیب پہنچا تھا ،فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ امارات اسرائیل سے سفارتی تعلقات استوار کرنا چاہتا ہےمگر فلسطینی اس کام کے لیے اپنے کندھے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ فلسطینی وزیر صحت کے مطابق ، فلسطینی اتھارٹی

(پی اے) نے متحدہ عرب امارات سے امدادی کھیپ مسترد کردی ہے۔ کیوں کہ اماراتی فریق نے ان کے ساتھ رابطہ نہیں کیا تھا،ہم ایک خودمختار ملک ہیں ، اور انہیں پہلے ہمارے ساتھ رابطہ کرنا چاہئے تھا، اسرائیل میں اترنے والا سامان ہم قبول نہیں کریں گے۔ فلسطین کی جانب سے یہ فیصلہ اسوقت سامنے آیا جب اماراتی طیارہ امدادی سامان لے کر اسرائیل کے ایئر پورٹ پر پہنچا، متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ سرکاری تعلقات نہ ہونے کے باوجود دونوں ریاستوں کے مابین پہلی بار پرواز اسرائیل گئی،جس کی اسرائیلی اور اماراتی حکام نے تصدیق کی۔ ایئر لائن نے منگل کے روز خبر

رساں ادارے کو بتایا کہ اتحاد ایئر ویز نے فلسطینیوں کو طبی سامان کی فراہمی کے لئے 19 مئی کو ابوظہبی سے تل ابیب کارگو پرواز بھیجی ہے۔ اسرائیلی صحافی نے اس طیارے کی دو تصاویر ٹویٹ کی ہیں ، ساتھ لکھا ہے فلسطینیوں کے لئے ، ابوظہبی سے اسرائیل کے راستے محبت۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ فلسطینی اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات قائم کرنے کے خواہاں عرب ممالک کے لئے پل نہیں بنیں گے، فلسطینی عوام کو کوئی بھی مدد بھیجنے کا مقصد پہلے پی اے کے ساتھ طے ہونا چاہئے تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us