17 4

امارات جانے کے خواہش مند افراد کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایت جاری


دبئی (ویب ڈیسک) امارات کی حکومت نے کورونا وائرس کی وبا کے بعد احتیاطی اقدامات اختیار کرتے ہوئے ان غیر مُلکیوں کے بھی امارات واپس آنے پر پابندی لگا رکھی ہے جن کے پاس اماراتی ویزہ ہے، مگر وہ سفری پابندیوں کے باعث اپنے آبائی مُلک یا کسی اور مُلک میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔اماراتی وزرات برائے خارجہ امور کی جانب سے توجدی سروس شروع کی گئی ہے جس میں اپنی

رجسٹریشن کروانے کے بعد اماراتی ویزہ ہولڈر کی جلد امارات واپسی ممکن ہو سکتی ہے۔ اس حوالے سے دُبئی میں واقع پاکستانی ایمبیسی کی جانب سے پیغام دیا گیا ہے کہ جو پاکستانی ویزہ ہولڈر اس وقت امارات سے باہر ہیں اور فوری طور پر واپس امارات آنا چاہتے ہیں۔ وہ توجدی سروس میں اپنی رجسٹریشن کروائیں۔ جن افراد کو توجدی سروس میں رجسٹریشن کروانے کے بعد بھی مسائل

درپیش ہیں وہ سفارت خانے کے نمبر +971600522222، +97123128865 اور +97123128867پر رابطہ کریں تاکہ ان کی بہترین رہنمائی کی جا سکے۔ واضح رہے کہ اماراتی وزارت خارجہ نے توجدی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کروانے والے افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس وقت تک اپنی فضائی ٹکٹ کی بکنگ نہ کروائیں جب تک ان کی امارات واپسی کی درخواست منظور نہ ہو جائے اور انہیں منظوری کے بعد اپروول نمبر فراہم نہ کر دیا جائے۔ جو اماراتی ویزہ ہولڈر توجدی سروس میں اپنی رجسٹریشن کروانا چاہتے ہیں،

وہ ویب سائٹ https://www.mofaic.gov.ae/en/Services/Twajudi-Resident پر جائیں۔ جہاں انہیں ‘Start service’ پر کلک کرنا ہو گا، جس کے بعد ایک پیج کھُل جائے گا جس پر وزارت خارجہ امور کا ایک خصوصی ایپلی کیشن فارم موجود ہو گا۔اس ایپلی کیشن فارم پر درخواست گزار کو اپنا اماراتی آئی ڈی نمبر درج کرنا ہو گا، اس کے بعد پاسپورٹ نمبر، پاسپورٹ ٹائپ، قومیت، موبائل نمبر، ای میل ایڈریس اور تاریخ پیدائش کا بھی اندراج کرنا ہو گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us