21 16

امریکا نے ملیریا کی عام دوا کووڈ 19 مرض کے لیے منظورکرلی


واشنگٹن(مانیٹربنگ ڈیسک)امریکا نے کئی دہائیوں سے ملیریا کے خلاف استعمال ہونے والی عام دوا کو کووڈ19 مرض کے لیے استعمال کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ان دواؤں میں کلوروکوائن اور ہائیڈروکسی کلوروکوائن سرِ فہرست ہیں جو اس سے قبل فرانس اور دیگر ممالک میں اپنی افادیٹ ثابت کرچکی ہیں۔ ایک جانب تو مرض کی شدت بھی کم کرتی ہیں تو دوسری جانب مریض کے ہسپتال میں رہنے کا دورانیہ بھی گھٹ جاتا ہے۔اس کی باقاعدہ منظوری ایف ڈی اے نے دیتے ہوئے کہا ہے

inaf

کہ ’ یہ دوا ہسپتالوں میں داخل نوعمر اور بالغ افراد کو ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق اس وقت دی جائیں جب طبی آزمائشیں (کلینکل ٹرائلز) دستیاب نہ ہوں۔‘ واضح رہے کہ امریکا میں ان ادویہ کا اچھا خاصا ذخیرہ موجود ہے۔ایک ہفتے

قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سائنسدانوں کی مخالفت اور میڈیا کی تشہیر کے باوجود ان دواؤں کو ’تحفہ خداوندی‘ قرار دیا تھا۔اس ضمن میں امریکا میں وبائی امراض کے ممتاز ماہر اینتھونی فوشی سمیت کئی ماہرین عوام سے کہہ چکے ہیں کہ جب تک بڑی طبی آزمائشیں چھوٹے سے مطالعے کی تصدیق نہ کردیں تو اس وقت تک ان ادویہ کے استعمال میں محتاط رہا جائے۔ امریکہ کے دو بڑے طبی ادارے اس وقت کلوروکوائن اور ہائیڈروکسی کلوروکوائن کی بڑے پیمانے پر طبی آزمائش کی تیاری کررہے ہیں۔دیگر ماہرین فکرمند ہیں کہ کسی سے مشورہ کئے بغیر صدر ٹرمپ کی جانب سے اس دوا کا نام لینے اور افادیت سے ان کی قلت ہوجائے گی جس سے جلدی مرض لیوپس اور گٹھیا کے مریض شدید متاثر ہوسکتے ہیں کیونکہ وہ بھی یہ دوائیں استعمال کرتے ہیں۔صرف امریکا میں ہی اس وقت کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ چالیس ہزار تک جاپہنچی ہے اور اب تک 2400 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us