19 3

امریکن سوفٹوئیر انجینئر ہاتھ پر اسلام قبول کرلیا


کراچی (این این آئی)جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ میں امریکا شگاگو سے تعلق رکھنے والے امریکن سوفٹوئیر انجینئر (Jordan Farber) جورڈن فیربر نے یہودیت سے تائب ہوکر مفتی محمد نعیم کے ہاتھ پر اسلام قبول کرلیا،گزشتہ روز امریکی ریاست شگاگو کے جوان امریکی جورڈن فیربر نے جامعہ بنوریہ عالمیہ آکر اسلام قبول کرنے کی خواہش کا اظہار کیا،جس پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس

میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے نومسلم کو کلمہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کرکے اسلامی نام محمد موسی تجویز کیا۔حاضرین مجلس نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نومسلم کو مبارکباد پیش کی اور استقامت کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔اس موقع پر نومسلم کو بنیادی ارکان اسلام کے بارے میں رہنمائی کرتے ہوئے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہا یورب میں اسلام تیزی سے پھیلنے والا مذہب بن چکا ہے،دنیا کا سکون اور اخروی کامیابی کا راستہ اسلام ہے، انہوں نے کہاکہ اسلامی تعلیمات کو یہ اعجاز حاصل ہے جو صدق دل ا ور خلوص نیت سے مطالعہ کرتا ہے اس پر حقانیت واضح ہوجاتی ہے،انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی نے عبادات کو اپنے قرب کا ذریعہ بنایا ہے ان کی ادائیگی میں جبر کی اجازت نہیں دی بلکہ ارشاد دین کی تعلیم دی ہے جتنا انسان عابد و زاہد ہوگا اتناہی اللہ کے قریب تر ہوگا۔دنیا بھر کے مذاہب میں اسلام سے بڑھ کر انسانیت کی تعلیم کسی میں نہیں ہے،یہ واحد مذہب ہے جس میں بگڑی اور بے چین روح کا علاج موجود ہے۔اس موقع پر نو مسلم جورڈن فیر بر کا کہنا تھاکہ اسلام قبول کرکے مجھے بہت خوشی ہوئی ہے میں یہودی لبرل گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں یہودی مذہب پر غور کیا تو اسلام قریب الفطرت لگا اور میں سمجھ گیا کہ اسلام ہی وہ واحد سچا مذہب ہے۔آج میں نے اسلام قبول کیابہت خوش ہوں اسلام کے مطالعے سے مجھے پتا چلا کہ اسلام میں اخروی اور دنیاوی سکون موجود ہے جس طرح اخلاقیات اور اعمال میں بہتری کا درس اسلام میں موجود ہے وہ کسی اور مذہب میں نہیں ہے۔ میں پاکستان آیا کہ میں اسلام قبول کروں یہاں کے لوگوں کی محبت پر شکر گزار ہوں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us