امریکہ میں حالات کشیدہ، ڈونلڈ ٹرمپ نے کس جگہ جا کر چھپ گئے؟ پوری دنیا حیران | Insafnews

امریکہ میں حالات کشیدہ، ڈونلڈ ٹرمپ نے کس جگہ جا کر چھپ گئے؟ پوری دنیا حیران


واشنگٹن ( نیوز ڈیسک ) امریکہ کے کئی شہروں میں کرفیو اور پابندیوں کے باوجود پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شخص کے قتل کے خلاف احتجاج جاری ہے اور ریلیاں بھی نکالی گئی ہیں۔سیٹائل سی نیویارک ہزاروں افراد نے مارچ کیا۔مظاہرین رکاوٹیں اور جنگلے گراکر وائٹ ہاؤس کے قریب پہنچ گئے۔مظاہروں کے وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے بنکر میں پناہ لی۔سیکریٹ

سروس کے ایجنٹوں نے جمعہ کی رات صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس کے ایک بنکر پہنچایا جب سیکڑوں مظاہرین احتجاج کر رہے تھے۔بنکر دہشت گردی کے حملوں جیسے ہنگامی حالات میں استعمال کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھا جہاں ٹرمپ نے قریبا ایک گھنٹا گزارا۔ امریکی دارالحکومت میں رات کو کرفیو لگا دیا گیا۔واشنگٹن ڈی سی میں رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو رہے گا۔ہفتے کی رات پولیس پر حملہ ہنگاموں جلاؤ گھیراؤ کے بعد پندرہ ریاستوں میں نیشنل گارڈز کا گشت جاری ہے۔ پولیس نے نیویارک میں 350 اور ہیوسٹن میں 130 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔میامی میں کرفیو کے باوجود لوٹ مار کی گئی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کی شب ریاستی گورنرز پر زور دیا کہ وہ تشدد اور تخریب کاری کے مرتکب عناصر سے سختی سے نمٹیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مائیکرو بلاگنگ

ویب سائٹ ٹویٹرپر پوسٹ کردہ متعدد ٹویٹس میں انہوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والے پرتشدد اور خونی مظاہروں کی روک تھام کے لیے نیشنل گارڈ کو طلب کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ انتشار پسندوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتیں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ تخریب کاروں کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ تخریب کار اور

انتشار پسند عناصر کرنا چاہتے ہیں امریکا ایسا ہرگز نہیں چاہتا۔امریکی صدر نے زور دے کر کہا کہ ریاستی حدود عبور کرنے والوں کے خلاف لامحدود فوجی طاقت اور گرفتاریوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے نوٹ کیا کہ نیشنل گارڈ نے منیاپولیس غنڈوں کو گرفتار کیا۔ گرفتار ہونے والوں میں ریاست سے باہر سے آنے والے عناصر شامل تھے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پولیس اسٹیشن پر خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا
چین نے پی ٹی آئی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا
40 سال سے کم عمر مرد و خواتین کوویکسین لگانے سے روک دیا گیا
سینیٹ کی گاڑیوں کا غیرقانونی استعمال کا انکشاف
ایسا اعزاز جو عمران خان کے پاس بھی نہیں
عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان

تازہ ترین ویڈیو
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us