امریکی اسکالر نے 1388 سال قبل حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا دیا گیا پیغام یاد دلادیا


واشنگٹن(ویب ڈیسک) ’’ کسی عربی کو عجمی،کالے کو گورے پر کوئی برتری نہیں‘‘۔۔ امریکی اسکالر نے 1388 سال قبل حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا دیا گیا پیغام جاری کر دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف سکالر ،صحافی، مصنف ڈاکٹر کریگ کنسیڈن نے کہا ہے کہ کسی عربی کو کسی

عجمی اور کسی کالے کو کسی گورے پر کوئی برتری نہیں، برتری کا معیار تقوی ہے۔ 1388 سال قبل محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ پیغام دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر کریگ نے ایک ویڈیو شیئر کی ساتھ پیغام میں کہا کہ امریکہ میں بدامنی حوالہ سے انسداد نسل پرستی کے بارے میں پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغامات اہم ہیں۔ ڈاکٹر کریگ کا کہنا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نسل پرستی اور جبر کے نظام کو

فعال کرنے کی مذمت کی ہے۔ ڈاکٹر کریگ کا کہنا تھا کہ یہ 1388 سال قبل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ کسی عربی کو کسی عجمی اور کسی کالے کو کسی گورے پر کوئی برتری نہیں، برتری کا معیار تقوی ہے ،یہ آج بھی ہمارے لئے پیغام ہے۔ امریکا میں پولیس تشدد سے سیاہ فام شخص کی ہلاکت کیخلاف احتجاج دسویں روز بھی جاری ہے، واشنگٹن، نیویارک، شکاگو، لاس اینجلس سمیت ملک کے کئی شہروں میں پرتشدد احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ دوسری جانب جارج فلائیڈکےقتل میں ملوث تینوں ملزموں کوضمانت پررہاکردیاگیا،تینوں

ملزموں کی ساڑھے7لاکھ ڈالرفی کس کےلحاظ سے ضمانت منظورکر لی گئی ہے،ضمانت کے بعد مقدمے کے فیصلے تک تینوں ملزمان ریاست مینیسوٹا سے باہر نہیں جاسکتے، قتل کے چوتھے مرکزی ملزم ڈیرک چووین کو40سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ قبل ازیں امریکی ریاست میناپلیس میں جارج فلوئیڈ کی آخری رسومات میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ہے۔ واشنگٹن میں بھی جارج فلوئیڈ کی یاد میں تقریب کا انعقاد ہوا۔ ڈیموکریٹ سینیٹرز نے گھٹنے

ٹیک کر مقتول کو خراج عقیدت پیش کیا۔ کچھ روز قبل امریکی ریاست مینیسوٹا میں سابق پولیس افسر ڈارک چوون کے تشدد کے باعث سیاہ فام امریکی جارج فلائیڈ ہلاک ہوگیا تھا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس افسر متاثرہ شخص کی گردن پر کافی دیر تک گھٹنا رکھے بٹھا رہا جو اس کی موت کا باعث بنا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us