اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نےامریکی خاتون بلاگر سنتھیا ڈی رچی کے اپنے خلاف مقدمہ کے اندراج کےخلاف عائد درخواست کو مسترد کردیا ہے۔ دریں اثنا امریکی خاتون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کچھ مزید انکشافات کیے ہیں۔ سنتھیا ڈی رچی نے بتایا کہ انھیں بے نظیر بھٹو شہید کے
حوالے سےکچھ اہم باتیں بتانے والے بھی سابق وزیرداخلہ رحمان ملک ہی تھے۔ انھوںنے کہا کہ ان کا مقصد وفات پانے والی خاتون کے حوالے سے نامناسب بیان بازی یا کسی کی دل آزاری نہیں تھا۔ ان کی ٹویٹ کو بھی توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ سنتھیا ڈی رچی نے مزید کہا کہ جو شخص ان پر 2011میں حملہ آور ہوا ۔وہ
اپنے دور حکومت میں ایک طاقتور شخص تھا۔ انھوںنے زیادتی کے واقعے کے حوالے سے امریکی سفارتخانے کو آگاہ کردیا تھا۔ انھوںنے کہا کہ اس واقعے سے متعلق پاکستانی حکام کو کچھ بھی بتانے کی کوئی بھی معقول وجہ نہیں تھی۔