38

امیر النسا بیگم مسلح افواج کے سربراہ رہنے والے کس بہادر جنرل کی والدہ ہیں


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی مائوں کا فخر ،مادروطن پر اپنے نوبیٹے نچھاور کردینے والی عظیم ماں امیر النسا بیگم جنہوں نے بیٹے کی شہادت کی خبر سن کر تاریخی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر میں میرے اتنے ہی اور بیٹے ہوتے تو میں وہ بھی اس وطن پر وار دیتی۔ امیر النسا بیگم بریگیڈیر ظاہر عالم خان،کرنل فروز عالم خان،سکواڈرن لیڈر شعیب عالم خان،جنرل شمیم عالم خان، وائس ایڈمرل شمعون عالم خان ،ونگ کمانڈر آفتاب عالم خان ،فلائٹ آفیسرمشتاق عالم خان ،کیپٹن اعجاز عالم خان ،اور لیفٹیننٹ جنرل جاوید عالم خان کی والدہ ہیں۔ آپ کے شوہر عالم خان سپروائزر تھے۔ پاکستان کیا دنیا بھر میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ کسی ماںباپ نے

اس تعداد میں سپوت محاذ جنگ پر بھیجے ہوں۔ آپ کے نوبیٹوں نے افواج پاکستان میں شمولیت اختیار کی اور 1965اور 1971کی جنگوں میں بہادری کے جوہر دکھائے۔ ان بھائیوں نے 1965اور 1971کی جنگ میں داد شجاعت کی عظیم مثالیں قائم کیں۔ ایک بھائی نے 1967میں بھارت کے خلاف ایک معرکہ میں جام شہادت نوش کیا جبکہ ایک بھائی نے 1971کی جنگ میں وطن کی حرمت پہ جان نچھاور کی ۔ بیٹے کی شہادت کی خبر سن کر عظیم ماں امیر النسا بیگم نے تاریخی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ گر میرے اتنے ہی اور بیٹے ہوتے تو میں خوشی خوشی

جنگ کے محاذ پر روانہ کر دیتی۔ ونگ کمانڈر آفتاب عالم خان کو 1965کی جنگ میں داد شجاعت دینے پر ستارہ جرأت دیا گیا لیکن انہوں نے یہ کہہ کر لینے سے انکار کر دیا کہ میں نے فوج صرف اپنا فرض ادا کرنے کے لیے جوائن کی ہے ۔جنرل شمیم عالم خان ریٹائرمنٹ سے قبل چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کے عہدے پر فائز رہے ۔بلاشبہ وہ ماں باپ بہت ہی عظیم ہیں جنہوں نے وطن عزیز کے دفاع اور حفاظت کیلئے اپنی عزیز ترین چیز اولاد تک نچھاور کر دی۔ پوری قوم ماہ ستمبر کے اس ماہ میں امیر النسا بیگم کی مشکور اور انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us