6 3

انٹرنیٹ بند کرکے مزید قدغن لگائے جانے کا امکان، تہلکہ خیز دعویٰ


کوئٹہ( آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان و سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد سے قبل ہی ”عمرانی حکومت“ نے ہتھیار ڈال دئیے ہے، اے پی سی کے انعقاد کے موقع پرمیڈیا پر جاری پابندیوں سمیت انٹرنیٹ بند کرکے مزید قدغن لگائے جانے کا امکان ہے،مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف کوپیپلز پارٹی کی جانب سے ورچوئل خطاب کی دعوت سے ہی حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں اس سے پتہ چلتا ہے کہ نوازشریف کے اے پی سی سے ورچوئل خطاب سے خوفزدہ حکمرانوں نے نواز شریف کوباہر بھیجنے اور خاموش رہنے کے لیے شعوری منصوبہ بندی اور کاوش کی تھی۔ وہ ہفتہ کے روز غیر منتخب اقلیتی مشیر شہباز گل کے بیان پر تبصرہ کررہے تھے، اس موقع پر جے یو آئی ملتان کے رہنما ملک محمد اکرم، ملک محمد جنید، حاجی محمد نور خان ناصر، محمد ابوبکر، محمد عمر فاروق، جے یو

آئی پنجگورکے رہنما مولانا علی احمد، قاری محمد صالح، معاویہ رشید، حافظ عبدالوحید محمد حسنی، قاری رشید احمد، حافظ زبیر احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ 20ستمبر کو اے پی سی کے انعقاد پر الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کا بھی امتحان ہے کہ وہ حکومت کے فاشسٹ احکامات پر سرتسلیم خم کریں گے یا اظہار آزادی کے علم کو ہر صورت بلند رکھیں گے، جے یو آئی کے ترجمان نے کہا کہ یہ اے پی سی حکومت سے زیادہ اپوزیشن رہنماؤں کے لیے بھی چیلنج کا درجہ رکھتی ہے کہ وہ ابھی یا کبھی نہیں کی بنیاد پرموثر، مخلصانہ عملی اقدامات کا متفقہ فیصلہ کریں، انہوں نے کہا کہ دو سال تک شیر آیا شیر آیا کے نعرے کے بعد اب شیر کوسچ مچ آنا چاہئے، حافظ حسین احمدنے کہا کہ جمعیت علماء اسلام

اور اس کے شانہ بشانہ دیگر 8جماعتیں اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں کو عملی میدان میں لانے کے لیے کوشاں ہیں لیکن بدقسمتی سے بیانیہ اور وعدے کے باوجود اس میں کامیابی حاصل نہ کی جاسکی، انہوں نے کہا کہ خدانخواستہ اب بھی ”ہومیوپیتھک“ٹائپ کا کوئی فیصلہ کیا گیا توپھر سنجیدہ چھوٹی پارلیمانی پارٹیاں حتمی عملی اقدام کی طرف جاسکتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جے یو آئی اے پی سی میں موجودہ سلیکٹیڈ حکومت کے خاتمے کے لیے بھرپور احتجاج اور قومی و صوبائی اسمبلیوں سے استعفیٰ کی تجویز سامنے لائے گی، جے یو آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ ان ہاؤس تبدیلی سے دھاندلی کے ذریعے قائم کردہ پارلیمنٹ ہاؤس کے طے شدہ حیثیت اور ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کو تبدیل کرنے کے مترادف ہوگا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us