انکوائری رپورٹ پر واجد ضیاء کو شاباش


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے شوگر انکوائری رپورٹ پر واجد ضیاء کو شاباش دی، انہوں نے کہا کہ مافیاز کے سامنے کسی صورت نہیں جھکوں گا، کوئی کتنا ہی میرے قریب ہو، کسی کو معافی نہیں ملے گی، واجد ضیاء کی رپورٹ میں کوئی ابہام نہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ کے

خصوصی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔وزیراعظم عمران خان نے شوگر انکوائری کمشین کی رپورٹ پر واجد ضیاء کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے بہت اچھی رپورٹ تیار کی۔ کوئی ابہام نہیں چھوڑا۔ وزیراعظم نے کرپشن کے خلاف جنگ میں متحد رہنے پر کابینہ اراکین کی بھی تعریف کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں کسی مافیا کو نہیں چھوڑوں گا۔ ایسے مافیاز کےخلاف دو دہائی سے جدوجہد کررہا ہوں۔ان مافیاز کے سامنے کسی صورت نہیں جھکوں گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی چاہے کتنا ہی میرے قریب ہو۔ کسی کو معافی نہیں ملے گی۔ قانون کے مطابق فیصلہ کروں گا۔ جانتا ہوں یہ مافیا بہت مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو

لوٹا گیا ہے۔ دیگربڑے مافیاز کو بھی بےنقاب کروں گا۔ خوشی ہے کہ پوری کابینہ کرپشن کےخلاف جنگ میں میرے ساتھ ہے۔ میں وہی کام کررہا ہوں جوعوام کیلئے بہتر ہے۔واضح رہے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے عوام کے ساتھ کیا وعدہ پورا کردیا ہے، رپورٹ پی آئی ڈی کی ویب سائٹ پر ڈالی جائے گی۔ وزیراعظم کہتے رہے کہ کاروبار کرنے والا سیاست میں آکر بھی کاروبار کرے گا۔رپورٹ پی آئی ڈی کی ویب سائٹ پر ڈالی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شوگر ملز مالکان نے کسان کو تسلسل کے ساتھ

نقصان پہنچایا، شوگر ملز کسانوں کو سپورٹ پرائس سے بھی کم دام دیتے ہیں۔فرانزک آڈٹ میں 140روپے سے کم قیمت میں2019ء تک گنا خریدا گیا، 2020ء میں جب کمیشن بن گیا تو پھر گنا مہنگا ہوا۔ کسان سے کٹوتی کے نام زیادتی کی گئی، گنے کے وزن میں ہیراپھیری کی جاتی ہے، اس میں بھی کسانوں کو نقصان اور ملز کو فائدہ ہوتا ہے۔ اسی طرح گنے کی خریداری کے عمل میں کچی پرچی کا استعمال کیا جاتا ہے، جو 140روپے قیمت ہے،کم داموں گنا خرید کرچینی کی لاگت کو زیادہ دکھایا جاتا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us