37 3

آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں100 فیصد بڑھانے پر غور


وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کےاجلاس میں آئندہ کی بجٹ حکمت عملی بنائی جائے گی، اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں100 فیصد اضافے اور الاؤنسزمیں 50 فیصد اضافے پرغورکیا جائےگا اسلام آباد حکومت نے آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں100 فیصد بڑھانے پر غور شروع کردیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئندہ کی بجٹ حکمت عملی بنائی جائے گی، اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں100 فیصد اضافے اور الاؤنسزمیں 50 فیصد اضافے پر غور کیا جائےگا، اسی طرح آئندہ بجٹ میں معاشی ترقی کا ہدف 3 فیصد مقررکرنے کی سمری تیار کرلی، آئندہ بجٹ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرکے 5 ارب 90 کروڑ ڈالرتک لانے اور زرمبادلہ کے ذخائر14 ارب 80 کروڑ ڈالر تک لانے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کل وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا۔ اجلاس میں بجٹ کی حکمت عملی اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے پرغورہوگا۔ سرکاری ملازمین کے الاؤنسزمیں 50 فیصد اضافے پر غور کیا جائےگا۔ اسی طرح وزارت خزانہ نے آئندہ بجٹ میں معاشی ترقی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور ٹیکس وصولیوں کے اہداف سے متعلق تیاری شروع کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال میں معاشی ترقی کا ہدف 3 فیصد مقررکرنے کی سمری تیار کی گئی ہے۔ جس میں آئندہ بجٹ میں زرمبادلہ کے ذخائر14 ارب 80 کروڑ ڈالر تک لے جانے کا ہدف طے کیا گیا۔ اسی طرح کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرکے 5 ارب 90 کروڑ ڈالرتک لانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ بجٹ خسارہ 3329 ارب روپے سے کم کر کے2733 ارب روپے تک لانے اور ٹیکس ہدف 5238 ارب روپے سے بڑھا کر6799 ارب روپے کرنے کی تجویز دی گئی۔ آئندہ بجٹ میں ٹیکس آمدن کومعیشت کے 15.6 فیصد تک لے جانے اور ٹیکس ہدف میں 1561 ارب روپے کا اضافہ کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ واضح رہے آئندہ بجٹ میں ملک میں مہنگائی کی شرح بڑھنے کے باعث حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کو ریلیف دینے کا امکان ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us