اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )محکمہ موسمیات کے مطابق بروز بدھ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ آئند ہ جمعرات کے دن ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا
اورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ جبکہ جمعہ کے دن ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم مالاکنڈ، کشمیراور اس کے ملحقہ پہا ڑی علا قو ں میں چندمقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ہفتہ سے بروز منگل تک کے دن ملک کے زیادہ تر بالائی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ تاہم زیریں علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا ۔