1 3

آج کی سب سے بڑی خبر ۔۔’’وزیراعظم نے گھٹنے ٹیک دیے؟‘‘ نواز شریف اور آصف زرداری کو “این آر او” کی باقاعدہ پیش کش کردی


گھوٹکی(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم نے گھٹنے ٹیک دیے؟ نواز شریف اور آصف زرداری کو “این آر او” کی پیش کش کردی، عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز اور زرداری کوصرف ایک شرط پرچھوڑسکتا ہوں کہ وہ قوم کا پیسا واپس کردیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کو

باقاعدہ این آر او کی پیش کش کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ہفتے کے روز گھوٹکی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ یہ چاہے کچھ بھی کر لیں، انہیں کسی صورت نہیں چھوڑوں گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف کے پاس بچنے کا صرف ایک ہی راستہ ہے۔ نواز شریف اور آصف زرداری اگر عوام کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کر دیں، تو صرف اسی صورت میں ان کی جان بخشی ہو سکتی ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ قرضوں کی قسطیں ادا کرنے کیلئے ہمیں قرضے لینے پر پڑتے ہیں، ہمیں پر روز قرض پر سود6ارب دینا پڑتا ہے۔ماضی میں ملک کو بیدردی سے مقروض کیا گیا۔ ٹیکس میں ساڑھے چار ہزار ارب اکٹھا ہوتا ہے اور 2ہزار قرضوں کی قسطوں میں چلا جاتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سندھ پاکستان کا سب سے خوشحال صوبہ ہونا چاہیے، کراچی پاکستان فنانشل کیپٹل ہے وہ سندھ میں ہے، سندھ میں گیس نکلتی ہے، گنے، مرچیں ، چاول کپاس پیدا ہوتی ہے، لیکن اس کے باوجود اندرون سندھ میں سارے پاکستان سے زیادہ غربت ہے ، جس کی وجہ کرپشن ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ آج ڈرامہ ہورہا ہے کہ جمہوریت خطرے میں ہے،سارے پاکستان کا 60سال کا قرضہ 6ہزار ارب تھا لیکن آج 30 ہزار ارب پرپہنچ گیا ہے، اب احتساب کررہے ہیں توجمہوریت خطرے میں ہے کہ ان منتخب لوگوں کا کیسے احتساب ہوسکتا ہے؟ چوری بچانے کیلئے ٹرین مارچ شروع ہوگئی، جب چوری بچانے کیلئے ٹرین مارچ کرتے ہیں توپھر 2،2 ہزار دے کرلوگوں کوٹرین مارچ کیلئے لایا جاتا ہے۔ شریف برادران کہتے تھے کہ زرداری کرپٹ ہیں ، زرداری کہتا کہ یہ کرپٹ ہیں لیکن میں چیلنج کرتا ہوں کہ میں نے آپ کو نہیں چھوڑنا، لیکن اگر پیسا واپس کردیں تو چھوڑ دیں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us