work 1 46

آج کے بعد آپ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حق میں کوئی بات نہیں کریں گے وزیر اعظم نے کس کو سختی سے منع کر دیا، حیران کن صورتحال پید ا ہو گئی


اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی مرکز اور پنجاب میں اہم اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کی قیادت کو آئندہ سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حق میں بیان بازی کرنے سے روک دیا ہے اور مسلم لیگ (ق) کی قیادت پر واضح کیا ہے کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے معاملات تحریک انصاف کے پاس ہیں اور مسلم لیگ (ق) کے

رہنماؤں کو وزیر اعلیٰ کے بارے میں بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے۔ باخبر ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے یہ بات گزشتہ ہفتے سپیکر پنجاب اسمبلی اور (ق) لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کے دوران کی جس کے بعد انہوں نے مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین‘ وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ ‘ سابق سینیٹر کامل علی آغا سمیت دیگر رہنماؤں کو وزیر اعظم کے پیغام اور وزیر اعظم کی ملاقات سے آگاہ کر دیا ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات میں صوبے کے امور پر تفصیلی بات چیت کی جس میں وزیر اعظم نے چوہدری پرویز الہٰی سے درخواست کی کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے متعلق کئی مرتبہ وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور (ق) لیگ کے دیگر رہنما یہ بیان دے چکے ہیں کہ اگر عثمان بزدار کو ہٹانے کی کوشش کی تو (ق ) لیگ ان کے ساتھ کھڑی ہو گی۔ بطور اتحادی (ق) لیگ کے رہنماؤں کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں۔ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا فیصلہ پہلے بھی تحریک انصاف نے کیا تھا اور (ق) لیگ کا اتحاد کسی وزیر اعلیٰ کے ساتھ نہیں تحریک انصاف کے ساتھ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل طارق بشیر چیمہ اور کامل علی آغا نے اس وقت وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکے حق میں بیان دئیے تھے جب تحریک انصاف کے اندر سے ہی بعض رہنماؤں نے ان کی تبدیلی کی بات کی تھی اور وزیر اعظم کو لاہور جا کر وزیر اعلیٰ کے حق میں بیان دینا پڑا تھا۔ (ق) لیگ کے رہنماؤں کے وزیر اعلیٰ کے حق میں بیان آنے کے بعد صوبائی وزیر عمار یاسر نے نہ صرف اپنا استعفیٰ واپس لیا تھا بلکہ صوبائی کابینہ میں (ق ) لیگ کو ایک اور وزارت دی گئی تھی تاہم مرکز میں بھی تک چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے چوہدری مونس الہیٰ کو وفاقی وزیر بنانے کا وعدہ کرنے کے باوجود وزیر نہیں بنایا جبکہ (آج) ہی انٹیلی جنس بیورو کے سابق ڈائریکٹر جنرل اور سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھی بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے وفاقی وزیر پارلیمانی امور کے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us